اسلامی حکومت میں غیر مسلموں کے مذہبی حقوق کا حکم
سوال: ایک اسلامی حکومت میں غیر مسلموں کو کہاں تک مذہبی حقوق حاصل ہیں؟ کیا وہ دارالاسلام میں اپنے مذہبی عبادات و رسومات ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: کسی بھی اسلامی حکومت میں غیر مسلموں کو جان اور مال و مذہبی آزادی کا حق حاصل ہے۔ لیکن اگر وہ مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے تقریر و تحریر کا طریقہ اختیار کریں تو انہیں اس سے منع کیا جائے گا۔
(فتاویٰ حقانیہ:جلد 5:صفحہ 318)