Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت ابو سعید خدری انصاری رضی اللہ عنہ

  حامد محمد خلیفہ عمان

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

’’اے ابو عبداللہ! میں آپ کا خیر خواہ ہوں اور مجھے آپ پر ڈر ہے۔ مجھے معلوم ہوا کہ کوفہ سے آپ کے شیعہ نے آپ سے مکاتبت کی ہے اور آپ کو خروج کر کے اپنے پاس آنے کی دعوت دی ہے۔ ان کی طرف مت جائیے کہ میں نے آپ کے والد کو کوفہ کے بارے میں یہ کہتے سنا ہے: اللہ کی قسم! میں نے انہیں تنگ اور ناراض کیا ہے اور انہوں نے مجھے تنگ اور ناراض کیا ہے۔ میں نے ان میں وفا نہیں دیکھی۔ یہ خطا ہو جانے والا تیر ہیں۔ اللہ کی قسم! ان میں عزم و استقلال اور ثابت قدمی نہیں اور نہ ان میں تلوار کے آگے ٹھہرنے کا حوصلہ ہے۔‘‘ (مختصر تاریخ دمشق، باب جوامع حدیث مقتل الحسین: جلد، 2 صفحہ 440)