اسلامی ممالک میں غیر مسلموں کا نئی عبادت گاہ بنانا
سوال: دارالاسلام میں غیر مسلم اپنے لیے نئی عبادت گاہ تعمیر کرسکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: دارالاسلام میں غیر مسلموں کو نئی عبادت گاہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں تاہم پرانی عبادت گاہیں باقی رکھ سکتے ہیں، اور ان کی مرمت وغیرہ بھی کر سکتے ہیں، لیکن کسی بھی قدیم عبادت گاہ میں اضافہ نہیں کر سکتے۔ اسی طرح اگر کسی شہر میں غیر مسلموں کی کوئی عبادت گاہ ویران ہو جائے تو اسے از سرِ نو آباد کرنے کی بھی اجازت نہیں۔
(فتاویٰ حقانيہ: جلد 5:صفحہ 320)