Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت خوات بن جبیر انصاری رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ نامحرم عورتوں سے نازیبا حرکات کرتے تھے۔ (مقامات حریری)۔

  مولانا ابوالحسن ہزاروی

 حضرت خوات بن جبیر انصاری رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ نامحرم عورتوں سے نازیبا حرکات کرتے تھے۔ (مقامات حریری)۔

الجواب اہلسنّت

مقامات حریری عربی ادب کی ایسی کتاب ہے جِس سے عقائد و عبادات کا علم حاصل نہیں کیا جاتا۔ عربی ادب کے بارے میں معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ صاحب مقامات حریری کے مقامے سچے واقعات پر مشتمل نہیں ہیں۔ ہر شخص جانتا ہے کہ کتاب میں موجود مقامے یاوہ گوئی اور فرضی شیعہ کہانیوں پر مشتمل ہیں۔ اس کتاب کے پڑھنے پڑھانے سے مقصود صرف اتنا ہیں کہ عربی زبان کے الفاظ کا مختلف طریقوں سے استعمال اور زبان دانی کے بہترین قواعد و اصول اس سے حاصل کیے جائیں۔ باقی رہا کہانیوں کا واقعاتی حال تو وہ کسی پر مخفی نہیں کہ عجیب و غریب قصوں سے لوگوں کو فریب زدہ کر کے اشرفی و درہم دینار کا حاصل کرنا اور معیشت کو مضبوط کرنا ہی اِن مقاموں کا مرکزی خیال ہے۔ لہٰذا اس کتاب کی ایسی باتیں کِسی مسلمان کے نزدیک بھی معتبر نہیں۔