Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

مسلمان کا کفار کے ساتھ نوکری کا حکم


سوال: آج کل اکثر مسلمان امریکہ، برطانیہ اور جاپان وغیرہ ممالک میں نوکری کی غرض سے جاتے ہیں اور وہاں کافروں کے ساتھ نوکری کرتے ہیں۔ کیا کسی مسلمان کو کفار کے ساتھ نوکری کرنا جائز ہے؟

جواب: اسلام نے ایک مسلمان کی عزت و عظمت کا بہت خیال رکھا ہے، اس لیے مسلمانوں کو اپنی عزتِ نفس کا خیال رکھنا چاہیے اس بناء پر جس نوکری میں ایک مسلمان کی تذلیل و تنقیص ہوتی ہو تو اس کو نہیں کرنی چاہیے، لیکن اگر ایک مسلمان کو کسی کافر کے ہاں کوئی ایسی نوکری ملتی ہو جس میں اس کی اہانت اور ذلت نہ ہوتی ہو تو اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں، اگرچہ خلافِ اولیٰ ضرور ہے۔

(فتاویٰ حقانیہ: جلد 6:صفحہ 256)