کافر کی گواہی مسلمان کے خلاف
کافر کی گواہی مسلمان کے خلاف
غیر مسلم کی غیر مسلم پر گواہی درست ہے، لیکن غیر مسلم کی مسلمان پر گواہی درست نہیں ہے۔ کیونکہ قرآنِ کریم میں ہے کہ: اللہ تعالیٰ ہر گز کافروں کو مسلمانوں پر غلبہ کی راہ نہیں دے گا۔
اور نیز کفار چونکہ فطرتاً اسلام سے بغض و عناد رکھتے ہیں اور وہ اپنے اس بغض و عناد کی وجہ سے اسلام کے ماننے والوں پر نہ جانے کیا کیا جھوٹی گواہی دیں گے جو حقیقت میں اصلاحِ معاشرہ کے لئے ایک تباہ کُن چیز بن جائے گی۔
(فتاوىٰ حقانيہ:جلد 5:صفحہ 237)