بدعتی پیر کی بیعت کرنا
سوال: کیا کسی بدعتی اور ناقص پیر سے بیعت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: پیر اور شیخ چونکہ وصول الی اللہ کا ذریعہ ہوتا ہے، اس لیے اس کے انتخاب میں احتیاط کرنی چاہیے۔ بدعتی اور ناقص پیر کی بیعت کرنا اپنے آپ کو تباہی کے دہانے تک لے جانے کے مترادف ہے۔ اس لیے ایسے کسی بھی پیر سے بیعت نہیں کرنی چاہیے۔ کیونکہ شرائطِ ارشاد میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ شیخ کا عقیدہ و عمل بھی ٹھیک ہو، اگر عمل و عقیدہ حضورﷺ کے طریقۂ و سنت کے مطابق نہ ہو تو وہ شخص شیخ یا پیر نہیں ہو سکتا۔
(فتاویٰ حقانیہ: جلد، 2 صفحہ، 246)