بدعتی پیر کی بیعت توڑنے کا حکم
سوال: میں نے ایک پیر سے بیعت کی تھی، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مشرکانہ و مبتدعانہ عقائد رکھتا ہے۔ اب اس کی بیعت توڑنا میرے لئے جائز ہے یا نہیں؟
جواب: ایک مسلمان کیلئے عقیدہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جو شیخ مشرکانہ و مبتدعانہ عقائد رکھتا ہو، وہ شیخ ناقص ہے، اور ناقص شیخ سے بیعت حرام ہے۔
لہٰذا اس قسم کے عقائد رکھنے والے شخص کی بیعت توڑنے میں کوئی قباحت نہیں، بلکہ بیعت توڑنا ضروری ہے۔
(فتاویٰ حقانيه: جلد2 :صفحہ 247)