شیعہ کی امامت اور ان کے سکول میں بچوں کو داخل کرانا
سوال: مساجد میں شیعہ ائمہ یا باطل عقائد والے ائمہ ہیں، تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا نیز بچوں کو ان کے مدرسہ میں بھیجنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: شیعہ عقائد رکھنے والے امام کے پیچھے نماز نہیں ہوتی، اس لیے اس سے گریز کریں، نیز اگر ان کے مدرسہ اور سکول میں بھی انہی کے عقائد کے لوگ ہیں تو ایسے سکول اور مکتب میں بھی بچوں کو ہرگز داخل نہ کرائیں۔
(فتاویٰ دارالعلوم زکریا:جلد1:صفحہ170)