کیا عبداللہ ابن سبا کم عقل، کم علم اور جاہل شخص تھا؟ دلشاد…

کیا عبداللہ ابن سبا کم عقل، کم علم اور جاہل شخص تھا؟ دلشاد شیعہ کی غیر منطقی باتیں!

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 4

 میں نے نے للکار للکار کر کہا تھا : قتل جناب عثمان اور بعد کی فتنوں میں ابن سباء کا کردار ہونا اہل سنت کی کتابوں سے ثابت کرو۔میرا ادعا یہ ہے کہ اس قسم کا کردار والا ابن سباء ایک افسانہ ہے۔

 یاد ہے؟

    ممتاز صاحب شیعہ روایات سے اپنے مدعا کو ثابت کرنے میں ناکام ۔

الجواب اہل سنت:

دلشاد شیعہ کا یہ سوال صریح جاہلیت ہے کہ ابن سبا اگر شیعہ عقائد کا بانی ہے تو اہل سنت کتب سے ثابت ہونا چاہئے!!  یہ تو ایسا ہی ہے جیسے کہ سائنس کا سوال   ریاضی کی کتاب سے  حل کرنا  !  یا یہودی مذہب کو ہندؤں کی گیتا سے ثابت کرنا!!

اہل سنت اگر ابن سبا کو موجد عقائد شیعیت کہتے ہیں تو ظاہر ہے اس کے ثبوت بھی  شیعہ مذہب سے ہی  ثابت کرنا پڑیں گے۔  اگر جرم کراچی میں ہو تو ثبوت لاہور سے تلاش نہیں کئے جاسکتے۔

اس کے علاوہ دلشاد شیعہ  کو یہ خوش فہمی ہے کہ اہل سنت بھی شیعوں کی طرح دوسروں کی کتب کے محتاج ہیں۔ دراصل وہ خود کنویں کے مینڈک کی طرح ہیں، ان کے نزدیک پوری دنیا یہ کنواں ہی ہے اس نے کنویں سے باہر نکل کر دنیا کبھی دیکھی نہیں ہے۔ قارئین کے لئے اس کتاب کے آخر میں اہل سنت و اہل تشیع کتب سے مزید  کئی اہم ثبوت پیش کئے جا رہے ہیں۔ امید ہے کہ انہیں دیکھنے کے بعد وہ ہوش کے ناخن لیں گے۔

محمد دلشاد شیعہ مناظر: ممتاز صاحب کیوں وقت ضائع کر رہے ہو؟شیعہ کسی روایت سے  ابن سباء کا شیعہ مذھب کے مذکورہ عقائد کا بانی ہونا ثابت نہیں کرسکے ہو۔اپنے آپ کو صداقت کا علمبردار کہتے ہو۔کیوں اس حقیقت کو ماننے کے لئے تیار نہیں ۔اگر آپ کی یہی روش ہم اپنائے اور آپ کے علم رجال اور فرقوں کی کتابوں سے دلیل لاتے وقت یہی آپ والا اصول اپنائیں  تو ؟؟

الجواب اہل سنت: 

ابن سبا اگر ان پانچ عقائد کا بانی نہیں ہے  تو اہل تشیع ابن سبا سے پہلے اپنے عقائد ثابت کرنے سے بھاگتے کیوں ہیں؟ کیا ان کے پاس اپنے ہی عقائد پر اپنی ہی کتب میں صحیح روایات موجود نہیں ہیں؟ 

کیا عبداللہ ابن سبا کم عقل، کم علم اور جاہل شخص تھا؟ دلشاد شیعہ کی غیر منطقی باتیں!

   محمد دلشاد شیعہ مناظر:  ممتاز کا طریقہ واردات دیکھیں، ابن سباء کے بارے اپنے  جوڑ توڑ کو علمی اور عقلی ڈھانچے میں ڈالنے کے لئے ابن سباء کو ایک بڑا علمی اور عقلمند انسان کے طور پر متعارف کر رہا ہے۔ممتاز صاحب ! لگتا ایسا ہے کہ وہ آپ سے بھی زیادہ عالم اور عاقل انسان تھا، لیکن چالاکی میں آپ اس سے بھی کچھ قدم آگے ہو۔

مذکورہ تین روایات کے مطابق وہ تو مولا علی ع کو رب اور خدائی کا درجہ دیتا رہا اور اسی عقیدے کی راہ میں جان دے دی لیکن اپنے عقیدے سے ہاتھ نہیں اٹھایا۔ اب بات یہ ہے کہ کیا جو اللہ کو چھوڑ کر اللہ کے ایک مطیع بندے کو رب اور خدا کہے وہ کیا اہل علم اور عاقل انسان ہوسکتا ہے؟

ہماری نگاہ میں تو ایک پاگل انسان عقل اور علم سے عاری انسان ایسا ادعا کرسکتا ہے ۔اگر وہ بیوقف نہ ہوتا تو اتنی جرات نہ کرتا۔ سوچ سوچ میں فرق ہے۔اب آپ کی حالت دیکھے ایسے شخص کو اہل علم اور عاقل سمجھتا ہے۔آپ کی علمی اور عقلی اس بلند درجے پر ہم بھی رشک کرتے ہیں۔جی  وہ بظاہر مسلمان تھا ورنہ توبہ کرنے کا حکم نہیں دیتا۔ آپ کے استدلال کا کیا کہنا ۔

الجواب اہل سنت:

 پہلی بات تو یہ ہے کہ دلشاد شیعہ کو پتہ ہی نہیں کہ عقلمندی، ہوشیاری، ذہانت، علم وغیرہ جیسی خصوصیات کسی ایک مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں۔ اللہ تعالی نے تمام انسانوں کو ایک جیسی نعمتیں عطا فرمائی ہیں۔ اشرف المخلوقات کا درجہ تمام انسانوں کو حاصل ہے۔ حق پر ہونا اور باطل پر ہونا یہ ایک اور معاملہ ہے۔ اگر کوئی حق پر نہ ہو تو یہ اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ کم عقل، کم علم، جاہل یا پاگل انسان بھی ہوگا۔ 

مثال کے طور پر شیطان کو بھی بہت علم حاصل ہے ، اس کی ہوشیاری، علم، عقل پر کون شک کر سکتا ہے۔ یہ  شیطان کا علم ہی تھا جس کی وجہ سے اس میں تکبر آگیا تھا ۔ پھر شیطان اپنے اسی علم کے زعم میں خدا کے سامنے کھڑا ہوگیا! 

ابن سبا یہودی بھی شیطان کا چیلہ تھا، ہوشیاری، علم و عقل میں اس کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ اس نے مختصر عرصے میں جس طرح عام سادہ لوح  مسلمانوں کی حُب اہل بیت کی کمزوری سے فائدہ اٹھایا وہ حربہ آج تک کارگر ہے۔ اہل تشیع غیر مسلموں کو شیعہ تھوڑی بناتے ہیں۔ ان کا ٹارگٹ عام سُنی لوگ ہوتے ہیں، جنہیں اہل بیت سے منسوب جھوٹے قصے،  جھوٹے مظالم سنا سنا کر، رُلا رُلا کر شیعہ بنایا جاتا ہے۔ 

ابن سبا بھی جب ایک اچھی خاصی جماعت بنا چکا تو پھر تکبر میں اتنا آگے بڑھ گیا کہ سیدنا علی کے سامنے اس کی خدائی کا دعویدار ہوگیا۔ اس سے پہلے وہ اصحاب سیدنا علی میں اٹھتا بیٹھتا تھا، پہلے دن سے ایسا دعویٰ کرتا تو پھر ہم خیال جماعت  سبائی گروہ کہاں سے آگئے؟

 دور صحابہ و تابعین میں ایک  نیا مسلمان کھلم کھلا ایسا دعویٰ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ دلشاد شیعہ کی نظر میں ابن سبا پاگل ، علم و عقل سے عاری انسان تھا۔۔۔ یہ اتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ اس سے خود دلشاد شیعہ کی اپنی ذہنی اور علمی حیثیت پر شکوک پیدا ہوتے ہیں۔  دلشاد کی منطق کے مطابق تو شیطان بھی پاگل، علم و عقل سے عاری ماننا  پڑےگا۔ ظاہر ہے وہ بھی حق پر نہیں ہے بلکہ آج دنیا کی غیر مسلم ترقی یافتہ قومیں بھی پاگل ، عقل و علم سے عاری ہوں گی کیونکہ وہ بھی حق پر نہیں ہیں! حالانکہ ٹیکنالوجی میں وہ ہم سے بہت آگے پہنچ چکی ہیں۔

صفحہ 2 از 4