کیا عبداللہ ابن سبا کم عقل، کم علم اور جاہل شخص تھا؟ دلشاد…

کیا عبداللہ ابن سبا کم عقل، کم علم اور جاہل شخص تھا؟ دلشاد شیعہ کی غیر منطقی باتیں!

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 4

   محمد دلشاد شیعہ مناظر: ممتاز صاحب دور صحابہ میں ایک گمراہ غالی کے وجود پر آپ کو تعجب ہورہا ہے؟مسیلمہ کذاب کا واقعہ  نبی پاک ﷺ کی وفات کے فورا بعد ہوا تھا۔اصحاب کے دور میں داخلی جنگوں میں ہزاروں اصحاب اور تابعین قتل ہوئے۔جناب خلیفہ سوم کے گھر کو 40 دن تک محاصرے میں کیے رکھا اور صحابی اور ان کے فرزندوں کے ہاتھوں خلیفہ قتل ہوا۔تو ایک غالی کا غالیانہ عقیدے کا اظہار کرنا کونسا بڑا مسئلہ ہے؟وہ بھی کچھ افراد پر مشتمل تھا۔  آپ کے تخیل میں شاید ان کی تعداد کثیر ہو لیکن جس وقت امیر المومنین ع نے اس کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا اور ان لوگوں کو سزا دی تو ان کی مختصر تعداد تھی۔ ایسی باتیں نہ شیعہ روایات میں ہیں نہ کسی شیعہ کتاب میں ، آپ کو حب اہل بیت کے عنوان کو بدنام کرنا ہی ہے تو آپکو بنی امیہ کی پیروی مبارک ہو۔

الجواب اہل سنت:

دلشاد شیعہ کے اس پیراگراف میں مندرجہ ذیل نکات اہم ہیں۔

1- دور صحابہ میں ایک گمراہ غالی کے وجود پر تعجب جبکہ مسیلمہ کذاب کا واقعہ بھی نبیﷺ  کی رحلت کے فورا بعد ہوا تھا۔

2- خلیفہ سوئم یعنی حضرت عثمان کے گھر کا چالیس دن محاصرہ  اور صحابہ اور ان کی اولاد کے ہاتھوں قتل ہونا! (معاذاللہ)

3- سیدنا علی نے ابن سبا کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا اور سزا دی تو ان کی تعداد مختصر تھی۔

1- دور صحابہ میں ایک گمراہ غالی کے وجود پر تعجب جبکہ مسیلمہ کذاب کا واقعہ بھی نبی ﷺ کی رحلت کے فورا بعد ہوا تھا۔

بیشک   دور نبویﷺ  میں بھی منافقین کا فتنہ موجود تھا۔ ہر دور میں اسلام مخالف عناصر  موجود رہے ہیں، قیامت تک حق و باطل آمنے سامنے رہیں گے۔ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہے ۔ ابن سبا یہودی کا فتنہ دور عثمان میں اس وقت شروع ہوا جب اسلامی حکومت پوری دنیا میں پھیل چکی تھی۔خلفاءِ اربعہ میں سب سے زیادہ طویل دورِ خلافت سیدنا عثمان غنی کا دورِ ہے۔ ان  کے  دورِ خلافت کا عرصہ تقریباً بارہ سال رہا ، ان کے دورِ خلافت میں کئی فتوحات ہوئیں اور مجاہدینِ اسلام اپنی جرأت و ہمت اور جذبے سے آگے بڑھتے گئے اور فتوحات کا دائرہ بھی وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا  چلاگیا۔ اسلام کا غلبہ دشمن اسلام کو کیسے برداشت ہوتا، اسی لئے ابن سبا یہودی باقائدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمان ہوا اور دائرہ اسلام میں داخل ہوتے ہی  حُب اہل بیت کی آڑ میں دن رات عوام کو گمراہ کرنے میں لگ گیا۔

2- خلیفہ سوئم یعنی حضرت عثمان کے گھر کا چالیس دن محاصرہ  اور صحابہ اور ان کی اولاد کے ہاتھوں قتل ہونا! (معاذاللہ)

 اگر دلشاد شیعہ کو اس موضوع پر گفتگو کا چیلنج کیا جائے تو مجھے یقین ہے کہ یہ بندہ مر جائے گا لیکن کبھی علمی گفتگو کے لئے راضی نہیں ہوگا۔ دوران مناظرہ شیعہ حضرات  تسلیم کرتے ہیں کہ کسی صحابی کے لئے صحیح روایت موجود نہیں ہے کہ وہ قاتلین عثمان میں شامل تھا، لیکن مجلسوں میں عوام کو جھوٹ بول کر ایسی باتیں کہی جاتی ہیں تاکہ دین اسلام کے اولین راوی  صحابہ کرام مشکوک بنا دئے جائیں، یہی تو ابن سبا کی اصل سازش تھی۔( تفصیل کے لئے دیکھیں قاتلین عثمان صحیح روایات کی روشنی میں!سُنی و شیعہ مکالمہ)

3- سیدنا علی نے ابن سبا کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا اور سزا دی تو ان کی تعداد مختصر تھی۔

اگر واقعی ایسا ہوتا تو پھر سبائی گروہ آسمان سے اترا تھا؟ امام جعفر صادق اس گروہ سے بیزاری کریں اور اس پر لعنت بھیجیں دوسری طرف دلشاد شیعہ کے نزدیک سیدنا علی نے ابن سبا اور اس کے ساتھیوں کی مختصر تعداد کو سزا دے دی تھی یعنی یہ فتنہ ختم ہوچکا تھا!! 

تین متقدمین شیعہ علماء کو چوتھی صدی میں الہام ہوا تھا کہ ابن سبا پانچ عقائد کو شروع کرنے والا تھا۔۔!!  شاید وہ خود کم علم تھے ، مجہول لوگوں کی جھوٹی باتیں اپنی اپنی کتب میں اہل علم کہتے ہوئے بیان کردیں!! آج کے شیعہ تو اپنے متقدمین علماء سے بھی دو ہاتھ آگے پہنچ چکے  ہیں!! 

 محمد دلشاد شیعہ مناظر: اب تک کہ باتوں کا خلاصہ....

⬅️جن چیزوں کو ممتاز صاحب اہل سنت کا موقف سمجھ کر بیان کررہا ہے ان میں سے کوئی بھی اہل سنت کی کتابوں سے ثابت نہیں ہے لہذا اہل سنت کا اگر ایسا موقف ہے تو یہ شیعہ کتابوں سے لیا ہوا ہے، سنی بھی شیعوں کی مانتے ہیں۔ 

⬅️کسی شیعہ روایت میں ابن سباء کو اہل تشیع کے بنیادی مذکورہ پانچ عقائید کا بانی نہیں کہا ہے۔

دوسرے لفظوں میں  شیعہ کتابوں میں کسی ایسی شخصیت سے ایسی  کوئی روایت نہیں جس کو شیعہ حجت سمجھتے ہیں ۔

⬅️ممتاز صاحب نے اپنی بنائی ہوئی ذہنیت کو حق ثابت کرنے کے لئے، مغالطہ سے کام لیا ہے ۔  اپنی بات کو حق ، علمی اور عقلی بتانے کے لئے ۔

الف : ابن سباء کو بڑا اہل علم ،اہل عقل اور چالاک آدمی قرار دیا (مغالطہ بزرگ نمائی)

ب : اپنی قیاس آرائی ,تخیلات اور توہمات کو عقلی دلیل بنا کر پیش کیا ہے۔

بغیر سند کے من گھڑت اور خود ساختہ تحلیل کی کوئی حیثیت ؟؟

الجواب اہل سنت:

اگر ہم عیسائیوں پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عیسیٰ کو اللہ کا بیٹا قرار دیا ہے (معاذاللہ)  تو کیا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم عیسائی کتب پر  ایمان رکھتے ہیں؟ یا وہ نظریہ اہل سنت کتب سے بھی ثابت ہونا لازمی ہے!!؟ 

دلشاد شیعہ کے پاس اپنی جہالت دکھانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اگر اہل سنت   ابن سبا کو شیعہ عقائد کا بانی کہتے ہیں تو یہ اس بنا پر کہ شیعہ کتب میں اس یہودی کو موجد کہا گیا ہے۔ اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ ہم شیعہ کتب کو حجت سمجھتے ہیں!! اہل سنت نے ابن سبا کے متعلق مؤقف شیعہ معتبر روایات اور جید شیعہ علماء کی گواہیوں کی روشنی میں قائم کیا ہے۔  اگرچہ اس مؤقف کی تائید اہل سنت کتب سے بھی ہوتی ہے لیکن اس سے شیعیت پر الزام دھرنا اخلاقی طور پر درست نہیں ہے ، ثبوت ہمیشہ مخالف کے گھر سے پیش کئے جاتے ہیں۔

صفحہ 3 از 4