کیا عبداللہ ابن سبا کم عقل، کم علم اور جاہل شخص تھا؟ دلشاد…

کیا عبداللہ ابن سبا کم عقل، کم علم اور جاہل شخص تھا؟ دلشاد شیعہ کی غیر منطقی باتیں!

  جعفر صادق

صفحہ 4 از 4

  محمد دلشاد شیعہ مناظر: ممتاز صاحب! حق جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے مسئلے میں ہم  نے  اس سے بہتر اور مستند تحلیل پیش کی تھی۔ہم نے کہا تھا اہل سنت کے علماء حق کو چھپانے کے لئے حدیث کے معنی میں تحریف کے مرتکب ہوئے ہیں اور ہجران اور غضبناک ہونے کو عام ہجران اور غضب کہہ کر لغت اور حدیث کے مضمون اور سیاق کے خلاف معنی کیا ہے۔ہم نے کہا تھا یہ مطالبہ خلیفہ دوم کے دور تک جاری رہا .لہذا حق زہرا سلام اللہ علیہا کا معاملہ ختم نہیں ہوا تھا . بنابرین ناراضگی بھی ختم نہیں ہوئی تھی۔اہل سنت کے بہت سے علماء کی طرف سے اس ناراضگی کو قبول کرنے اور بعض کی طرف سے جناب سیدہ ع کی شان میں گستاخی کی اسناد ہم نے پیش کی تھیں۔

لیکن آپ نے ان باتوں کو اہل سنت کے بہت بڑے امام کا گمان کہا اور دوسرے علماء کی باتوں کو یہ کہہ کر ٹھکرایا کہ گزشتہ زمانے میں تحقیق کے وسائل کم تھے اب اہل تحقیق کی رائے کے مطابق ناراضگی کو قبول کرنے والے اہل سنت کے علماء کی باتیں غلط ہیں۔

 ممتاز صاحب ہمارے علماء کے نقل شدہ اقوال کو فرض کرئے یہ ان کا اعتراف اور ابن سباء والی روایات کی تشریح ہیں تو کیا ہم بھی ان باتوں کو ان لوگوں کا گمان اور تحقیق کے خلاف باتیں کہہ کر ٹھکراسکتے ہیں؟؟

الجواب اہل سنت:

حق زہرا کا مناظرہ مکمل پی ڈی ایف موجود ہے۔ اس میں آپ کے تمام ا شکالات کو رد کیا گیا ہے۔  

ابن سبا پر اہل تشیع کے متاخرین  علماء نے تینوں متقدمین علماء کے  اعترافات کے متعلق آج تک  کوئی واضح مؤقف نہیں دیا بلکہ اس اعتراف کو چھپانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں!!  ابن سبا  مناظرے میں بھی  شیعہ علماء  کی چند خیانتیں بطور ثبوت  شامل کی گئی ہیں۔ دوسری طرف سیدہ فاطمہ کی ناراضگی کی حقیقت زمانہ قدیم سے آج تک علمائے اہل سنت بیان کرتے آ رہے ہیں۔کئی متعارض صحیح روایات موجود ہیں۔ کئی حقائق تو شیعہ کتب سے بھی ثابت ہوتے ہیں۔ اس فرق کو سمجھنا ضروری ہے۔

  محمد دلشاد شیعہ مناظر: قارئین کیونکہ یہ شرط تھی کہ کسی بھی ثبوت کو صحیح روایت سے ہی پرکھا جائے گا چاہے تو کسی عالم کا نقل کیا ہوا قول ہو یا تاریخی روایت ۔ لہذا ہم قریشی صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں *ان بعض اہل علم کے نام* ، انکا عقیدہ اور اہلتشیع کتب رجال سے انکی توثیق پیش کر دیں ورنہ ایک مجہول الحال قول سے دوسروں کے عقائد کا کسی ایسے شخص کو جس پر اس گروہ کے آئمہ ع نے لعنت کی ھو بانی ثابت کرنا ایک مناظر کیلئے سوائے خفت کے اور کچھ نہیں کہ گویا *کھسیانی بلی کھمبا نوچے*

الجواب اہل سنت: 

یہ اشکال براہ راست ان متقدمین شیعہ علماء پر آتا ہے کہ انہوں نے بغیر نام ، پتہ، عقیدہ جانے سب کو اہل علم کیسے قرار دے دیا؟؟ یا تو تینوں علماء کے نزدیک وہ اہل علم جانے پہنچانے تھے، تینوں ان لوگوں کو قابل بھروسہ سمجھتے تھے ، اسی لئے ان کے مؤقف کو اہل علم کہہ کر تسلیم کیا گیا ہے۔

یا پھر تینوں جید شیعہ علماء نے بغیر جان پہنچان کے جاہل مجہول لوگوں کو اہل علم کہہ دیا ہے۔  منطقی طور پر ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ تین صحیح روایات سے ابن سبا کی زندگی کا نامکمل خاکہ بنتا ہے ، بیچ کی  زندگی کا جو خلا ہے وہ اہل علم کی رائے سے پُر کیا گیا ہے۔ بصورت دیگر تینوں علماء کی ثقاہت مشکوک ہوجاتی ہے۔

  محمد دلشاد شیعہ مناظر: سب سے اہم بات  وہ شرط جسے قریشی صاحب ازراہ فرار ماننے سے انکار کر دیا تھا وہ اسی لئے تھی کہ جب کسی عالم کا عقیدہ دکھایا جائے گا تو اسے بالجزم اس عالم کا عقیدہ ثابت بھی کیا جائے گا نا کہ فقط ایک تاریخی قول کے نقل کر دینے کو اسکا خود سے عقیدہ قرار دیا جائے ۔  یہی وجہ تھی کہ موصوف نے وہ اصولی شرط پڑھتے ہی اپنی اس مجبوری کا اظہار کر دیا کہ *جے میں ویکھاں دلیلاں ولّے تے کُجھ نئیں میرے پَلّے ، جے میں ویکھاں چولاں ولے میری بلّے بلّے بلّے*

الجواب اہل سنت:

چور کبھی خود کو چور نہیں کہتا۔۔ اس کے باوجود اس کے کرتوت، چال چلن، رکھ رکھاؤ سے اس کے کردار کا پتہ لگایا جاتا ہے۔عبداللہ  ابن سبا  یہودی موجد عقائد شیعیت تھا۔۔۔ اس کے کرتوت، چال چلن سے اس کا کردار واضح ہوتا ہے۔ دوران مناظرہ شیعہ مناظر کو کئی طرح کے آپشنز بھی دئے جاتے رہے کہ اگر وہ چاہے تو  کسی بھی طرح سے دفاع کر سکتا ہے۔

سوائے بدتمیزی، بداخلاقی اور ذاتی تاویلات کے رانا سعید شیعہ نے کوئی تحقیق نہیں کی۔اہل سنت کی  کسی دلیل کا موثر علمی رد نہیں کیا۔ تین دن لگاتار  اہلسنت کی ضعیف روایات اور صحیح احادیث سے باطل استدلا بھی بھیجتا رہا!! حتیٰ کے اپنے ہی دلائل کا دفاع کرنے سے  بھی ہاتھ کھڑے کرلئے!!


صفحہ 4 از 4