مساجد کے باہر خمینی کی تصویر آویزاں کرنے کا حکم
سوال: کیا خمینی (ملعون) کی تصویر جمعہ کے دن مسجد کے باہر لگانا درست ہے؟
جواب: اوّل یہ کہ کسی بھی جاندار کی تصویر بغیر ضرورت کے رکھنا جائز نہیں ہے، نہ ہی اس میں کسی کے استثناء ہے، خواہ کسی بزرگ کی تصویر ہو یا کسی اور کی، قطعاً اجازت نہیں ہے۔ دوم یہ کہ اللہ تعالیٰ کے گھر میں یعنی مساجد میں عبادت کے لیے جایا جاتا ہے تاکہ ہمارا تعلق اللہ تعالیٰ کے ساتھ مضبوط ہو جائے، اور تصویر کا مطلب تو یہ ہوا کہ یہاں آؤ اور تصاویر دیکھو۔ لہٰذا تصویر کا لگانا شرعاً و عقلاً دونوں طرح درست نہیں ہے۔
(فتاویٰ دارالعلوم زکریا:جلد1:صفحہ 170)