اسلام لانے کے بعد یومیہ غسل
علی محمد الصلابیسیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے جب سے اسلام قبول کیا اپنا معمول بنا لیا تھا کہ آپؓ یومیہ غسل فرماتے تھے۔
(فضائل الصحابۃ: صفحہ، 756 اسنادہ حسن)
ایک دن آپؓ نے لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی بعد میں دیکھا کہ آپؓ کے کپڑوں میں احتلام کے آثار ہیں، فرمایا: واللہ میں بوڑھا ہو چکا ہوں مجھے جنابت لاحق ہوتی ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا پھر آپؓ نے نماز دہرائی۔
(موسوعۃ فقہ عثمان بن عفان: صفحہ، 190)
لیکن مقتدیوں نے نماز نہیں دہرائی۔
(موسوعۃ فقہ عثمان بن عفان: صفحہ، 192)