Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

میقات سے قبل احرام سے روکنا

  علی محمد الصلابی

سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے خراسان فتح کیا تو فرمایا یہ اللہ کی طرف سے فتح و نصرت حاصل ہوئی ہے مجھ پر لازم ہے کہ میں اس کا شکریہ ادا کروں، اس کی شکل یہ ہے کہ میں خراسان سے احرام باندھ کر عمرہ ادا کروں۔ لہٰذا انہوں نے نیساپور سے احرام باندھا اور خراسان پر سیدنا احنف بن قیس کو اپنا جانشین مقرر کیا جب عمرہ ادا کر کے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے اپنے اس عمرہ سے خسارہ اٹھایا جب کہ نیساپور سے احرام باندھا۔ یہ واقعہ اس سال کا ہے جس سال آپؓ کی شہادت ہوئی۔

(البیہقی: جلد، 5 صفحہ، 31 موسوعۃ فقہ عثمان بن عفان: صفحہ، 17)