شیعہ شوہر کے چھوڑ کر چلے جانے پر فسخ نکاح کا حکم
سوال: ایک سنی عورت نے ایک شیعہ مرد سے شادی کی، ایک رات گزارنے کے بعد اس شیعہ مرد نے کہا بس میں تو گیا واپس نہیں آؤں گا اب کیا کرنا چاہیے؟
جواب: علمائے کرام کا فتویٰ یہ ہے کہ شیعہ اپنے عقائد کی روشنی میں مسلمان نہیں کیونکہ وہ تحریفِ قرآن، سبّ صحابہؓ، عقیدۂ امامت وغیرہ، کفریہ عقائد کے قائل ہیں۔ لہٰذا بصورتِ مسئولہ نکاح ہی منعقد نہیں ہوا، لیکن چونکہ صورتِ نکاح پائی گئی، اس وجہ سے جمعیت العلماء کے ذریعے نکاح فسخ کرانا چاہیے، پھر عدت کے بعد لڑکی دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔
(فتاویٰ دارالعلوم زکریا:جلد4: صفحہ261)