چند جرائم و بدعنوانیوں کے بارے میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی قانونی سزائیں
علی محمد الصلابیحکومت کی جعلی مہر بنوا لینا
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ایک ایسا خطرناک واقعہ پیش آیا جو اس سے پہلے کبھی نہ ہوا تھا، وہ یہ کہ معن بن زائدہ نے حکومت کی طرح جعلی مہر بنوا لی اور اس کی تصدیق سے اسلامی بیت المال سے مال نکلوا لیا، جب اس کا انکشاف ہوا اور حضرت عمرؓ کے پاس معاملہ پہنچا تو آپ نے معن بن زائدہ کو سو 100 کوڑے لگوائے اور قید کر دیا۔ معن نے اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہا تو آپؓ نے انہیں پھر سو کوڑے لگائے، انہوں نے پھر کچھ کہنا چاہا تو آپؓ نے تیسری مرتبہ پھر سو کوڑے لگائے اور پھر جلا وطن کر دیا۔ (أولیات الفاروق: صفحہ 453)