Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

محرم میں شادی کرنے کو نا پسند کرنے کا حکم


سوال: عام طور پر لوگ ہندوستان و پاکستان میں محرم میں خصوصاً پہلے دس دنوں میں شادی نہیں کرتے، اور اس کو عیب اور منحوس سمجھتے ہیں شرعاً اسکا کیا حکم ہے؟

 جواب: شریعتِ مطہرہ میں کوئی ایسا مہینہ نہیں جو منحوس ہو، اور اس میں شادی کرنے سے منع کیا گیا ہو، بلکہ بدفالی لینا شریعت میں جائز نہیں ہے، یہ غیروں کا طریقہ اسلامی تہذیب نہیں ہے-

(فتاویٰ دارالعلوم زکریا:جلد9: صفحہ626)