Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

گفتگو ختم ہوجانے کے باوجود رانا سعید شیعہ کا رونا جاری!!

  جعفر صادق

گفتگو ختم ہوجانے کے باوجود رانا سعید شیعہ کا رونا جاری!!

رانا سعید شیعہ: میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ جس پر میں نے قسم کھائی تھی ۔ قریشی کو تیار کریں دو میں سے ایک آپشن قبول کرے اور لکھے۔  

نمبر 1 ⬅️ *یا وہ صحیح روایت لکھے جس میں ابن سباء کی زبان سے عقیدہ ، امامت ، خلافت وصایت ، برأت اور رجعت ثابت ھو* کوئی ایک صحیح روایت ،یا ان پانچ عقائد پر پانچ الگ الگ صحیح روایات

نمبر 2 ⬅️ *لکھ دے کہ اس کے پاس ایسی کوئی صحیح روایت موجود نہیں ہے*

اگلا کام میرا ۔ محترم اگر میں شیعہ عقائد پر سُنی کُتب سے آپکے علماء کی تصحیح شدہ روایات پیش کر سکتا ہوں تو سوچو شیعہ کتب سے کئی کئی روایات ایک ہی عقیدہ پر موجود ھیں ۔ بلکہ باقاعدہ کتابیں موجود ہیں ۔

اہل سنت علماء کی تصحیح دکھانا کافی نہیں ہوتا بلکہ روایت کے متن سے بھی ثابت کرنا ہوتا ہے۔ بیس سے اوپر دلائل میں اکثریت ضعیف روایات کی تھی، نامکمل عبارات، بغیر حاشیہ پڑھے بھیج دی گئی تھیں، صحیح روایت کا متن شیعہ استدلال کے مطابق نہیں تھا۔ یہ وجہ ہے کہ شیعہ مناظر نے اہل سنت دلائل کا رد تو نہ کیا بلکہ اپنے بھیجے گئے دلائل کا دفاع کرنے سے بھی قاصر رہا!