Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مرتد کے ساتھ تجارت کا حکم


سوال : کیا مرتد کے ساتھ خرید و فروخت کا معاملہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟اور جو شخص کفریہ کلمات کہتا ہو اور اپنے آپ کو مسلمان بھی ظاہر کرتا ہو اسکے ساتھ بیع کا کیا حکم ہے؟ 

جواب: بصورتِ مسئولہ صاحبینؒ کے نزدیک بیع نافذ ہو جائے گی، اور اسی پر فتویٰ ہے، اور جو کفریہ کلمات کہے وہ بھی مرتد کے حکم میں ہے اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرے۔

 امداد الاحکام میں ہے کہ: 

شراء و بیع انکے ساتھ جائز ہے، البتہ انکی دعوت و ضیافت نہ کی جائے، نہ انکے ساتھ مدارات و ملاطفت کی جائے، مگر یہ کہ تالیفِ قلب سے یہ امید ہو کہ اسلام کی طرف عود کر آئے گا۔ 

احسن الفتاوىٰ میں ہے کہ:

 البتہ صاحبینؒ کے ہاں عدمِ جواز کے باوجود عقد نافذ ہو جائے گا - بوقتِ ابتلاء عام و ضرورتِ شدیدہ اس قول پر عمل کرنے کی گنجائش ہے۔

 (فتاویٰ دارالعلوم زکریا: جلد، 5 صفحہ، 122)