Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حرمت زنا سے عدم واقفیت کا حکم

  علی محمد الصلابی

حضرت سعید بن مسیبؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ایک افسر نے خط لکھ کر آپؓ کو مطلع کیا کہ ایک آدمی نے زنا کا اعتراف کیا ہے، اس کے متعلق آپؓ کی کیا رائے ہے؟ تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے جواباً تحریر کیا کہ اس سے پوچھو کہ اسے زنا کی حرمت معلوم تھی، اگر ہاں کہتا ہے تو اس پر حد شرعی نافذ کرو اور اگر نہیں کہتا ہے تو اسے بتا دو کہ یہ فعل حرام ہے، اور اگر پھر دوبارہ ایسا کرے تو اس پر حد نافذ کرو۔ 

(المحلی: جلد 12 صفحہ 107 اثر نمبر 2198)