Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شوہر کے مرتد ہونے سے نکاح ختم ہو جاتا ہے اور وجوبِ عدت کا حکم


سوال: شوہر کے مرتد ہو جانے سے عورت خود بخود اس کے نکاح سے نکل جاتی ہے، لیکن دوسری جگہ شادی کر سکتی ہے یا عدت لازم ہے؟

جواب: شوہر کے مرتد ہو جانے سے عورت اس کے نکاح سے نکل گئی، لیکن کسی دوسرے مسلمان سے شادی کرنے کے لیے اس پر عدت لازم ہے بغیر عدت گزارے اس کا نکاح صحیح نہیں ہوگا، اور زمانہ عدت شوہر کے مرتد ہوتے ہی شروع ہو گا-

 مجموعہ قوانین اسلامی میں ہے:

اگر شوہر مرتد ہو جائے تو نکاح خود بخود ختم ہو جائے گا۔

 فتاویٰ دارالعلوم دیوبند میں ہے:

صورتِ مسئولہ(شوہر کے مرتد ہونے) میں ہندہ، زید کے نکاح سے خارج ہو گئی اور عدت ہندہ پر لازم ہے، بعد عدت دوسرا نکاح کر سکتی ہے اور زمانہ عدت، وقتِ ارتداد شوہر سے شمار ہو گا-

(فتاویٰ دارالعلوم زکریا: جلد، 4 صفحہ، 294)