مطلقہ ثلاثہ کے مرتد ہونے سے سقوط حلالہ کا حکم
سوال: ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اسکی بیوی مرتد ہوگئی (نعوذبااللہ) کچھ مدت کے بعد اپنی مرضی سے مسلمان ہوئی، اب وہ اپنے سابقہ شوہر سے بغیر حلالہ کے نکاح کر سکتی ہے؟
جواب: بصورت مسئولہ تین طلاق کے بعد سابقہ شوہر کے لئے بغیر حلالہ کے حلال نہیں ہے اور ارتداد سے بھی حلالہ کا حکم ساقط نہیں ہوتا۔
فتاویٰ رحیمیہ میں ہے:
اگر ثابت ہو جائے کہ شوہر نے تین طلاق دی تھی، جس سے وہ بائنہ مغلظہ ہوگئی تھی تو بدوں حلالہ کے نکاح نہیں ہوسکتا مرتد ہونے سے تین طلاق مغلظہ کا اثر باطل نہیں ہوتا ہے۔
(فتاویٰ دارالعلوم زکریا: جلد، 4 صفحہ، 119)