Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اس عورت کا حکم جس نے شادی کے لیے خود کو اپنے غلام کے حوالے کیا

  علی محمد الصلابی

 ایک عورت نے اپنے غلام سے شادی کر لی، اس سے اس سلسلہ میں کہا گیا، اس نے جواب دیا: کیا اللہ تعالیٰ یہ نہیں فرماتا:

أوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ 

ترجمہ: ’’یا جو تمہاری ملکیت میں ہوں۔‘‘

اور یہ ہمارا ملک یمین غلام ہے۔ چنانچہ قضیہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا، آپؓ نے فرمایا: تمہارا غلام تمہارے لیے حلال نہیں ہے۔ 

(المحلی: جلد 12 صفحہ 194، اثر نمبر: 2216) اور ایک روایت میں ہے کہ آپؓ نے دونوں میں جدائی کرا دی اور عورت کو حد میں نہیں بلکہ تعزیری طور پر سو کوڑے لگوائے اور اس سے حد اس لیے ساقط کر دی کہ اسے درپیش معاملہ کی حرمت کا علم نہ تھا۔ 

(موسوعۃ فقہ عمر بن الخطاب: صفحہ 203)