نمازوں کے بعد مصافحہ کرنا شیعوں کا شعار ہے اس سے اجتناب لازم ہے
نمازوں کے بعد مصافحہ کرنا شیعوں کا شعار ہے اس سے اجتناب لازم ہے
سوال: نمازِ عید سے پہلے یا بعد میں مصافحہ یا معانقہ کی کیا حیثیت ہے درحالیکہ اس کو باعثِ قربت اور مستقطِ گناہ خیال کیا جاتا ہے؟
جواب: عیدین یا دوسری نمازوں کے بعد مصافحہ یا معانقہ کرنا بدعت ہے مصافحہ یا معانقہ کی سنیت صرف ملاقات اور رخصتی کے وقت ہے اور اسی ملاقات ہی کے مصافحہ کے متعلق رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ موجبِ تکفیر ذنوب ہے اور نمازوں کے بعد ہر حال مکروہ ہے نیز یہ روافض کا طریقہ ہے اس سے اجتناب لازم ہے۔
(جامع الفتاویٰ:جلد, 5 صفحہ, 224)