غیر مسلمہ پر عدت وفات کا حکم
سوال: کافرہ نصرانی عورت کی شادی کسی کافر کے ساتھ ہوئی تھی پھر کافر مرد کا انتقال ہوگیا، اب وہ عورت بغیر عدت گزارے کسی مسلمان سے نکاح کر سکتی ہے؟
جواب: بصورت مسئولہ غیر مسلمہ پر کافر شوہر کے مرنے سے عدت لازم نہیں ہے، اسکا نکاح کسی مسلمان مرد کے ساتھ فی الفور ہوسکتا ہے۔ ہاں نکاح کے بعد مسلمان شخص فوراً صحبت نہیں کرے گا بلکہ ایک حیض آنے کے بعد صحبت کر سکتا ہے۔ لیکن اگر حاملہ ہے تو وضعِ حمل کی عدت گزارنا لازم ہے۔
(فتاویٰ دارالعلوم زکریا: جلد، 4 صفحہ، 300)