Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلموں کے تیوہاروں میں شرکت


غیر مسلموں کے تیوہاروں میں شرکت

غیر مسلموں کے تیوہاروں میں شریک ہونا درست نہیں۔ اسلام اس بات میں بہت غیرت مند واقع ہوا ہے۔ اسی لئے اسلام نے ان آستانوں (نصب) پر قربانی کو درست نہیں قرار دیا جہاں بت پرست قربانی کرتے تھے۔ اس طرح بعض صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نے حضور اقدسﷺ سے اہلِ ایران کی طرح نیروز و مہرجان کی عید منانے کی اجازت چاہی لیکن آپﷺ نے اس کو پسند نہیں فرمایا۔ اسی طرح طلوعِ آفتاب غروبِ آفتاب اور استواء کے وقت نماز سے اس لئے منع کیا گیا کہ اُس وقت آفتاب پرست اور بت پرست قومیں عبادت کیا کرتی تھیں۔ اسی طرح یوم عاشورا کا روزہ یہود بھی رکھتے تھے، اس لئے امتیاز کےلئے اس کے ساتھ ایک اور روزہ ملانے کا حکم فرمایا گیا۔ 

جو دین، اسلام و کفر کے معاملہ میں اس قدر غیرت مند ہو، کیونکر سوچا جا سکتا ہے کہ وہ غیر اسلامی تیوہاروں میں اور ان کی رنگ رلیوں میں شرکت کی اجازت دے گا اور اسے پسندیدگی کی نظر سے دیکھے گا؟ یہ ایک طرح کا کفر کا تعاون ہے جس سے قرآن کریم نے منع کیا ہے۔ 

(جدید فقہی مسائل جلد 1، صفحہ 307 حصہ اول)