Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شراب کی دکان نذر آتش کر دینا

  علی محمد الصلابی

حضرت یحییٰ بن سعید بن عبید اللہ نافع سے روایت کرتے ہیں اور نافع ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے کہا کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو قبیلۂ ثقیف کے ایک آدمی کے گھر میں کافی مقدار میں شراب ملی، تو آپؓ نے حکم دیا کہ اس گھر کو نذر آتش کر دو، چنانچہ اسے جلا دیا گیا، مالک مکان کا نام ’’رویشد‘‘ تھا، آپؓ نے اس سے کہا: تم ’’ فویسق‘‘ ہو۔ 

(الأموال: أبوعبیدہ: صفحہ 125، اثر نمبر: 267۔ اولیات الفاروق: صفحہ 435) علامہ ابن جوزیؒ کا بیان ہے کہ حضرت عمرؓ نے ’’رویشد ثقفی‘‘ کا گھر نذر آتش کر دیا، وہ نبیذ کے ایک تاجر تھے اور علامہ ابن قیمؒ نے فرمایا کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے شراب کی دکان کو شراب کے ساتھ نذر آتش کر دیا اور ایک ایسی بستی بھی جلا دی جس میں شراب کی تجارت ہوتی تھی۔ 

(الطرق الحکمیۃ: صفحہ 15، 16)