شہدائے کربلا کے مزارات کی شبیہ بنانا
سوال: ذِکر شہادت کے دوران ایک مولانا نے فرمایا کہ رائج الوقت تمام تعزیئے ناجائز ہیں، البتہ اگر سید الشہداء کے روضہ مبارک کی شکل اور نقل بنائی جائے تو جائز۔ کیا یہ کہنا درست ہے یا نہیں؟
جواب: تعزیہ داری کی ہر صورت جو رائج ہے، بدعت ہے۔ اور اسکا بنانا جائز نہیں۔ شہدائے کربلا کی شبیہ اگر ثواب سمجھ کر بنائی جائیگی تو بدعت ہو گی۔
(فتاویٰ عثمانی جلد 1، صفحہ121)