امام باڑہ کی تعمیر کے لیے سامان بیچنا
امام باڑہ کی تعمیر کے لیے سامان بیچنا
سوال: ایک امام باڑہ بنتا ہے ایک شخص نے اپنا سامان یعنی کڑی وغیرہ واسطے تیاری امام باڑہ کے ہاتھ فروخت کر دی۔ زید کہتا ہے کہ یہ شخص جس نے اپنی کڑی امام باڑہ کے واسطے فروخت کر دی بڑا گنہگار ہوا۔یہ کہنا زید کا صحیح ہے یا غلط؟
جواب: اگر کوئی امام باڑہ کے بنانے کو کڑی خرید کرے تو اس کے ہاتھ کڑی کا بیع کرنا امام صاحب کے نزدیک درست ہے کہ مکان بنانے سے گناہ نہیں ہوتا بلکہ گناہ دوسرا فعل ہے مگر بہتر ہے کہ اعانت نہ کرے۔
(جامع الفتاویٰ:جلد، 6: صفحہ، 88)