Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حدیث کے ناقابلِ اعتبار ہونے اور جہنم کے دائمی نہ ہونے کا عقیدہ رکھنے والے اور ایسے ادمی کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کا حکم


حدیث کے ناقابلِ اعتبار ہونے اور جہنم کے دائمی نہ ہونے کا عقیدہ رکھنے والے اور ایسے ادمی کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کا حکم

سوال: ہمارے علاقے کے بعض لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کے موجودہ وقت میں حدیث شریف کا جو ذخیرہ ہے، وہ غیر معتبر اور جلانے کے قابل ہے۔ (معاذ اللہ)

ایک اور عقیدہ یہ رکھتے ہیں کہ جنّت دائمی اور ابدی نہیں ہے۔ یعنی جہنم ایک مدت کے بعد پانی اور غیر ابدی ہے، کہتے ہیں کہ اس کی انتہا ہونے کے بعد انسان سارے کے سارے یعنی مشرک و کافر رحمت (جنت) میں جائیں گے اور اس حدیث سے استدلال کرتے ہیں انّ رحمتی سبقت علیٰ غضبی اب آپ بتائیں کہ ان لوگوں کا عقیدہ شریعتِ محمدیﷺ کے مطابق ہے یا نہیں؟

جواب: مذکورہ عقائد سخت گمراہانہ عقائد ہیں۔ پہلا عقیدہ کہ سارا ذخیرہ حدیث (معاذ اللہ) ناقابلِ اعتبار ہے، کفر ہے، جس کے بعد انسان دائرہ٘ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ اور دوسرے عقیدے پر بھی کفر کا اندیشہ ہے۔ ایسے عقائد کے شخص سے جب تک توبہ نہ کرے دوستانہ خصوصی تعلقات نہ رکھنے چاہئے،

(فتاویٰ عثمانی جلد 1، صفحہ 77)