گورنران ریاست کے ساتھ فاروقی طرز تعامل
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں جب اسلامی سلطنت کا دائرہ وسیع ہو گیا تو آپؓ نے ملک اور ملکی انتظامات کو کئی بڑے بڑے شعبوں میں تقسیم کر دیا، تاکہ حکمرانی اور ملکی املاک کی نگرانی میں سہولت پیدا ہو جائے۔ آپؓ کے حکومتی اداروں کی ترقی و تشکیل جدید کا اصل سبب فتوحات کی کثرت تھی اور انہیں کے نتیجہ میں والیان ریاست کا ادارہ وجود میں آیا۔