دنیوی مصلحت کے لئے اپنے آپ کو غیر مسلم لکھنا
دنیوی مصلحت کے لئے اپنے آپ کو غیر مسلم لکھنا
کسی کافر ملک کا ویزا حاصل کرنے کیلئے یا کسی اور دنیوی مصلحت کیلئے پاسپورٹ اور ویزا فارم پر مذہب کے خانے میں کسی مسلمان کا دیدہ دانستہ اپنے آپ کو قادیانی لکھنا صراحتہ کافر مذہب کی طرف اپنی نسبت کرنا ہے، جو سرا سر موجبِ کفر ہے۔ اگر کوئی ایسا کر لے تو ایسے شخص پر واجب ہے کہ فوراً صدقِ دل سے توبہ اور تجدیدِ ایمان کرے، اور آئندہ ایسا کرنے سے مکمل پرہیز کرے۔
(فتاویٰ عثمانی جلد 1، صفحہ 74)