Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم، مسلمان کا دوست نہیں ہو سکتا


غیر مسلم، مسلمان کا دوست نہیں ہو سکتا

مؤمن اور غیر مؤمن آپس میں دوست اور ولی نہیں ہو سکتے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔

لَا يَتَّخِذِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡكٰفِرِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰ لِكَ فَلَيۡسَ مِنَ اللّٰهِ فِىۡ شَىۡءٍ اِلَّاۤ اَنۡ تَتَّقُوۡا مِنۡهُمۡ تُقٰٮةً  ؕ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفۡسَهٗ‌ ؕوَاِلَى اللّٰهِ الۡمَصِيۡرُ ۞

(سورۃ آل عمران: آیت 28)

ترجمہ: مؤمن کافروں کو دوست نہ بنائیں مسلمانوں کے علاوہ۔ اور جو شخص ایسا کرے گا پس نہیں ہے وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے کسی چیز میں مگر یہ کہ تم ان کافروں سے بچاؤ اختیار کرو۔ اور اللہ تعالیٰ تم کو ڈراتا ہے اپنے سے، اور اللہ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

نیز ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الۡيَهُوۡدَ وَالنَّصٰرٰۤى اَوۡلِيَآءَ ‌ؔۘ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ‌ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ مِّنۡكُمۡ فَاِنَّهٗ مِنۡهُمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ ۞ (سورۃ المائدة: آیت 51)

ترجمہ: اے ایمان والوں! مت بناؤ، یہود و نصاریٰ کو دوست وہ آپس میں دوست ہیں ایک دوسرے کے اور جو کوئی تم میں سے دوستی کرے ان سے تو وہ انہیں میں سے ہے، اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں کرتا ظالم لوگوں کو۔

(فقھی مقالات جلد 6، صفحہ 164)