تقرری میں علم کی اہمیت
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے تمام تر مناصب کے بالمقابل خاص طور سے اسلامی افواج کے امراء و قائدین کی تقرری میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا کی۔ امام طبریؓ فرماتے ہیں کہ جب اسلامی فوج حضرت عمر فاروقؓ کے پاس جمع ہوتی تو آپؓ اس پر ایک عالم دین اور شرعی بصیرت رکھنے والے آدمی کو مقرر کر دیتے۔
(نظام الحکم فی الشریعۃ والتاریخ الإسلامی: جلد 1 صفحہ 479)