Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

زکوٰۃ کی کٹوتی سے بچنے کے لئے شیعہ کا فارم بھرنے اور اس کا مشورہ دینے والے کا حکم


بینک میں زکوٰۃ کی کٹوتی سے بچنے کے لئے غیر مسلم شیعہ ہونے کا فارم بھرنا کفر ہے۔ کیونکہ یہ تحریری طور پر غیر مسلم اور کافر ہونے کا اقرار ہے۔ جس طرح مسلمان ہونے کے اقرار سے مسلمان ہوتا ہے، اسی طرح غیر مسلم اور کافر ہونے کے اقرار کرنے سے کافر ہو جاتا ہے۔ اسی لئے زکوٰۃ کی کٹوتی سے بچنے کے لئے ایسا فارم بھرنے والے پر ایمان اور نکاح کی تجدید کرنی ضروری ہے ورنہ بیوی حلال نہیں ہو گی۔

اگر کسی مسلمان نے ایسا فارم بھرنے کا مشورہ دیا ہے تو وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا اس پر بھی لازم ہو گا کہ ایمان اور نکاح کی تجدید کرے، اگر شادی شدہ ہے۔

اگر کسی عورت نے ایسا فارم بھرا ہے تو اس پر بھی ضروری ہے کہ ایمان کی تجدید کرے، اگر شادی شدہ ہے تو نکاح کی بھی تجدید کرے۔ 

(زکوٰۃ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا: صفحہ، 234)