شیعہ مناظررانا سعید کی دماغی حالت تشویش ناک! - سنی شیعہ…

شیعہ مناظررانا سعید کی دماغی حالت تشویش ناک!

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 2

شیعہ مناظررانا سعید کی دماغی حالت تشویش ناک!

آخری ٹرن کا جواب بھی نہیں دینا! گفتگو بھی ون ٹو ون کرنی ہے  

لیکن ٹرن کا مرحلہ ختم بھی نہیں ہوا۔!!

 رانا محمد سعید شیعہ : کیسے مکمل ہو گیا ۔ کوئی ایک صحیح روایت پیش کی کہ دعوی میں جن عقائد کا بانی ابن سباء کو قرار دیا ۔ ان  کو ابن سباء کی زبان سے صرف ایک صحیح روایت سے پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں، کجا ان عقائد کا بانی ثابت کر سکیں ۔ شرائط تو خود آپ نے رکھی تھیں ۔

(قارئین! رانا سعید شیعہ کی یہ فطرت ہے کہ اپنے مطالبے کو فریق مخالف کا دعویٰ بنا دیتا ہے پھر اسی پر اچھلتا کودتا ہے!جلد اول میں   قاتین عثمان مکالمے پر بھی  اس کی یہی روش ثابت کی گئی اور یہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔دعویٰ  اور شرائط میں ابن سبا کی زبانی عقائد ثابت کرنے کا کوئی ذکر نہیں ہے لیکن یہ  فرمائشی دلیل مانگ کر اپنے مطالبے کو اہل سنت  دعویٰ  ظاہر کر کے فریب دے رہا ہے!)

  جعفر صادق: چلیں۔۔ آپ کو یہ رعایت بھی دیتا ہوں۔ *آپ عقلی دلائل بھی سائیڈ پر رکھ کر میرے باقی دلائل کا رد کریں*

⬅️ شرائط کے مطابق مجھے اپنا دعوی ٰثابت کرنا تھا۔ شرائط میں صاف لکھا ہے کہ *صحیح روایات اور تائید علماء کرام۔*

♦ صحیح روایت سے ابن سبا کی اگلی پچھلی زندگی عیاں ہیں۔

*اب بیچ کی زندگی کو معلوم کرنا ہے۔*

⬅️ ابن سبا کی بیچ کی زندگی کو آپ کے اپنے متقدمین ثقہ شیعہ علماء نے *اہل علم ذرائع* سے بیان کردیا ہے۔

⬅️ میرے عقلی دلائل بالفرض عقل کے خلاف ہیں تو وہی نتیجہ آپ کے جید شیعہ علماء نے خود بیان کردیا ہے۔

⬅️ آپ میرے عقلی دلائل اگر رد نہیں کر پا رہے تو کم از کم میرے *نقلی دلائل* کا رد کرنے کی کوشش کریں۔

اس طرح بھی شیعیت کا دفاع کر سکتے ہیں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : محترم آپ کی دلیل ہے کہاں ۔کب تک بھاگیں گے طے شدہ شرائط سے ۔ جو جہاں کا رطب و یابس لمبی تحریریں دے کر کیا سمجھ رہے تھے کہ اصل چیز سے جان چھڑوا لیں گے ؟؟؟

⬅️ کیا اب تک کوئی ایسی صحیح روایت پیش کی آپ نے جس میں ابن سباء کی زبان سے *امامت ، وصایت ، خلافت ، تبرأ اور رجعت* ثابت ہو ؟؟؟؟

 آپکی مقرر کردہ شرائط ۔

(قارئین! شیعہ مناظراپنی سمجھ بوجھ کھو چکا تھا، خود ہی فائنل  شرائط دکھاتا   رہا لیکن اپنا وہ مطالبہ یعنی ابن سبا کی زبانی دعویٰ ثابت کرنا،  کسی ایک شرط سے دکھانے سے قاصر تھا بلکہ  واضح ان شرائط کی خلاف ورزیاں  کرتا رہا! )

 

جعفر صادق: اگر میری طرف سے دلیل نہیں دی گئی  تو  آپ  کو اپنے رد میں یہی تو ثابت کرنا ہے کہ دعوی ٰکے مطابق دلیل نہیں دی گئی اور اس کے یہ یہ نقلی و عقلی دلائل ہیں۔ چلیں عقلی دلائل سے رد نہ کریں۔نقلی دلائل سے اپنے مؤقف کو عوام تک پہنچائیں۔

 ان    شرائط میں چار نمبر دلیل پڑھیں۔ میں نے اسی کے مطابق نقلی دلائل دے کر دعویٰ  ثابت کیا ہے۔اسی میں لکھا ہے مخالف بھی اسی قسم کے دلائل سے رد کرے گا۔

  رانا محمد سعید شیعہ: محترم دلیل ہے کہاں ؟ اپنی پیش کردہ اس صحیح روایت کی نشاندہی کر دیں جس میں ابن سباء کی زبانی دعوی میں مذکور 5 عقائد *امامت ، خلافت ، وصایت ، برأت اور رجعت* ثابت ہو ۔اگر نہیں کر سکتے تو اقرار کریں کہ آپکے پاس ایسی کوئی صحیح روایت نہیں ہے ۔اس سے آپ کا دعویٰ خود بخود مردود ٹھہرے گا اور پھر میں اپنے جواب دعویٰ کے اثبات میں شیعہ صحیح روایات پیش کروں گا۔ شرط نمبر 4 بالکل واضح لکھا ہے کہ صحیح روایت نقل کرنی ہے اور اس پر علماء کی تائید ہو ۔ وہی تو میرا مطالبہ ہے کہ وہ صحیح روایت پیش کر دیں جو دعوی میں مذکور ان پانچ عقائد کو ابن سباء سے ثابت کر رہی ھو۔  بسم اللہ

 جعفر صادق: آپ کو نہ عقلی دلائل نظر آ رہے اور نہ نقلی دلائل نظر آ رہے ہیں۔اب آپ قرآن کے مطابق اندھے گونگے اور بہرے ہوچکے ہیں کیونکہ حق ماننے سے انکاری ہیں۔

عوام کو گمراہ کرتے وقت عقل کی اہمیت پر شیعہ حضرات بڑا زور دیتے ہیں۔ جب مناظرے اور علمی مباحث ہوں تو وہی عقل گھاس چرنے چلی جاتی ہے۔

     رانا محمد سعید شیعہ : محترم شرائط میں طے ہے کہ آپ نے صحیح روایت دینی ہے۔

 جعفر صادق:  شرط 4 کے مطابق  صحیح روایات اور تائید علماء پیش  نہیں کیں تو شرط 5 کے مطابق ممنوع شدہ ذاتی تاویل سے کیوں رد کر رہے ہیں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : یہ شرائط خود آپ نے طئے کی تھیں ۔

  جعفر صادق: آگے بڑھیں۔آپ کا پوائنٹ قارئین تک پہنچ چکا ہے۔ بار بار ایک ہی بات لکھ کر وقت ضایع نہ کریں۔

شیعیت کے پانچ عقائد صحیح روایات سے ثابت کریں۔

    رانا محمد سعید شیعہ : میں نے تو اب تک ذاتی کچھ پیش نہیں کیا ۔ البتہ آپ کا اب تک کا مکمل جواب ذاتی سوچ کے مطابق ہے جسے آپ بار بار عقلی دلائل کا جامہ پہنانے کی کوشش میں ہیں ۔

 جعفر صادق: فیصلہ قارئین کریں گے۔گفتگو آگے بڑھائیں۔

 رانا محمد سعید شیعہ : رک جائیے نا۔

 جعفر صادق: بس پوائنٹ آچکا۔ آگے بڑھیں۔وہی اعتراض،وہی جواب بار بار مناسب نہیں ہوتا۔

(رانا سعید شیعہ نے پہلے ابن سبا کی زبانی عقائد ثابت کرنے کا مطالبہ کر کے ماحول بنایا کہ اہل سنت دعویٰ ثابت نہیں  کیا گیا، اب عوام کے سامنے معصوم بن کر کہہ رہا ہے کہ آپ نے کوئی صحیح روایت پیش ہی نہیں کی! اگر وقعی یہ سچ ہے تو دلائل کا رد کیوں نہیں کیا گیا؟؟)

  رانا محمد سعید شیعہ : ایسے کیسے آگے بڑھائیں گے ؟؟؟؟ نا آپ کوئی صحیح روایت پیش کر رہے ہیں اور نا آپ اقرار کر رہے ہیں کہ آپ کے پاس صحیح روایت نہیں ہے۔

  جعفر صادق: پھر کوئی نئی بات کریں۔    پوائنٹ آگیا۔ عقائد ثابت کریں گے یا بس اہل سنت روایات ہی آپ کے پاس تھیں؟

 رانا محمد سعید شیعہ : دیکھیئے محترم میری بات سنیں ۔شرائط کے مطابق طئے ہوا تھا کہ آپ نے دعویٰ کی دلیل میں *صحیح روایت سے یہ ثابت کرنا ہے کہ ابن سباء شیعہ کے عقیدہ امامت وصایت خلافت برأت اور رجعت کا بانی ہے*

کیا آپ نے ابھی تک کوئی صحیح روایت پیش کی جس میں ابن سباء کی زبان سے مذکورہ پانچ عقائد ثابت ہوں۔پیش کی یا نہیں ۔ *نفی یا اثبات میں جواب دیں*

 جعفر صادق: اگر بقول آپ کے میں نے بہت کمزور دلائل دئے تو آپ خوش ہوکر قارئین پر فیصلہ چھوڑ دیں۔آگے بڑھیں۔عقائد ثابت کریں۔    اگر عقائد کے معاملے میں رعایت چاہئے تو وہ بھی دے سکتا ہوں۔

صفحہ 1 از 2