شیعہ مناظررانا سعید کی دماغی حالت تشویش ناک! - سنی شیعہ…

شیعہ مناظررانا سعید کی دماغی حالت تشویش ناک!

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 2

  رانا محمد سعید شیعہ : مجھے آپ سے صرف وہ *صحیح روایت چاہیئے جس میں ابن سباء کی زبان سے عقیدہ امامت ، وصایت ، خلافت ، برأت اور رجعت ثابت ہو*رعایت کو چھوڑیں ، صحیح روایت پیش کریں۔

  جعفر صادق: اگر میرا دعویٰ صحیح روایات (نقلی) سے ثابت نہیں ہوتا تو آپ اس کا بھرپور علمی رد کر سکتے تھے۔ دلیل دعویٰ کے مطابق نہ ہو تو فریق مخالف فورآ اسے توڑ دیتا ہے۔اصول مناظرہ میں آپشنز دئے گئے ہیں۔کل میں نے چارٹ بھی پیش کیا تھا۔

 ⬅️ فریق مخالف کے پاس دعویٰ رد کرنے کے تین آپشنز ہیں۔

آپ سے بھی کئی بار پوچھا کہ میرے دلائل کو کس آپشن سے رد کر رہے ہیں۔⬅️  جواب ندارد۔

اب آپ کی ذاتی بات تو حجت نہیں ہوگی نہ۔۔

 

جعفر صادق :کیوں مزید اپنا نقصان کر رہے ہیں۔ عقائد کی طرف آجائیں۔   شیعہ عقائد پر  پانچ صحیح  روایات رکھیں۔ یہ مسئلہ جڑ سے ہی ختم ہوجائے گا۔ آپ خود کل کہہ بھی چکے ہو اور بالکل درست کہا تھا۔ میں نے لائیک بھی کیا تھا۔

آجائیں شیعہ کتب سے شیعہ عقائد کی طرف۔بسم اللہ کریں۔

  رانا محمد سعید شیعہ : کیا ہم ہر چیز آپ کی خواہش کے مطابق کرنے کے پابند ہیں ؟؟؟؟ محترم ۔ میں عرض گزار ہوں کہ کسی ایک صحیح روایت کی نشاندہی تو کریں جو آپ نے اپنے دعوے کی دلیل میں پیش کی ہے اب تک ۔ کوئی ایک ۔اگر پیش نہیں کر سکے تو دعویٰ  ہی باطل و مردود ہو گیا نا ۔

  دیکھیئے محترم میری بات سنیں ۔شرائط کے مطابق طئے ہوا تھا کہ آپ نے دعویٰ کی دلیل میں *صحیح روایت سے یہ ثابت کرنا ہے کہ ابن سباء شیعہ کے عقیدہ امامت وصایت خلافت برأت اور رجعت کا بانی ہے* کیا آپ نے ابھی تک کوئی صحیح روایت پیش کی جس میں ابن سباء کی زبان سے مذکورہ پانچ عقائد ثابت ہوں۔پیش کی یا نہیں ۔ *نفی یا اثبات میں جواب دیں*۔

  جعفر صادق:  اس میں میری خواہش کہاں سے آگئی؟ اصول مناظرہ پر لکھی گئیں کتب میری ہیں؟ عقائد ثابت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ابھی بتادیں۔گفتگو جاری رکھیں یا مکمل کردیں؟

  کس نے شرائط کے مطابق گفتگو کی، یہ فیصلہ  قارئین پر چھوڑ دیں سرکار۔

 رانا محمد سعید شیعہ : آپ جواب نہیں دیں گے ؟؟ شرائط کے مطابق طئے ہوا تھا کہ آپ نے دعوے کی دلیل میں *صحیح روایت سے یہ ثابت کرنا ہے کہ ابن سباء شیعہ کے عقیدہ امامت وصایت خلافت برأت اور رجعت کا بانی ہے*

کیا آپ نے ابھی تک کوئی صحیح روایت پیش کی جس میں ابن سباء کی زبان سے مذکورہ پانچ عقائد ثابت ہوں؟

پیش کی یا نہیں ۔ *نفی یا اثبات میں جواب دیں*

   جعفر صادق:  اس اشکال پر ہم دونوں کے مؤقف آچکے ہیں۔فیصلہ قارئین کریں گے۔شیعہ عقائد شیعہ کتب سے  ثابت کرسکتے ہیں یا مزید رعایت دوں۔یقین کریں میرا مقصد آپ کو شکست دینا نہیں ہے۔ آپ آج بھی میرے لئے قابل عزت ہیں۔

  *اس کا جواب اثبات میں ہے۔*

  رانا محمد سعید شیعہ : آپ مجھے رعایت نا دیں،  نا آپ سے مانگی گئی ہے ۔ آپ سے جو مانگا جا رہا ہے وہ دیں ۔

*صحیح روایت دیں جس میں ابن سباء کی زبان سے عقیدہ امامت ، وصایت ، خلافت ، برأت اور رجعت ثابت ہو*

اگر پیش کی جا چکی ہے تو نشاندہی کر دیں۔*یا یہ اقرار دیں کہ آپ پیش نہیں کر سکتے*

  اس صحیح روایت کی نشاندہی کریں،    صرف ایک روایت۔

  جعفر صادق: ہاں میں اپنا دعویٰ  ثابت کرچکاہوں۔ جواب اثبات میں ہے۔

دلیل ⬅️ نقلی۔ صحیح روایات اور ثقہ متقدمین کے اعترافات۔

شیعہ رد ⬅️??? ذاتی تاویلات

 رانا محمد سعید شیعہ :  کیا آپ  رجال کشی کی تین روایات کی بات کر رہے ہیں ؟؟؟؟

   جعفر صادق: *ایک روایت کا مطالبہ فضول ہے، میں ایک نہیں تین صحیح روایات پیش کر چکا ہوں۔ انہی روایات کے نیچے ثقہ جید شیعہ علماء کا اعتراف۔

رد ⬅️ ذاتی تاویلات

 رانا محمد سعید شیعہ : نشاندہی کریں ان تین میں سے کس روایت کے متن میں امامت ، وصایت ، خلافت ، برأت اور رجعت کا ذکر ہے ۔

  جعفر صادق: جی بالکل، رجال کشی کی تین صحیح روایات اور انہی روایات کے بعد *شیعہ متقدمین علماء کا اعتراف اور ابن سبا کی بیچ کی زندگی سے پردہ اٹھ جانا۔* میں کیا نشاندہی کروں!! یہ   *نشاندہی آپ کے اپنے گھر کے افراد نے کردی ہے۔*

  رانا محمد سعید شیعہ : نشاندہی کریں ان تین میں سے کس روایت کے متن میں امامت ، وصایت ، خلافت ، برأت اور رجعت کا ذکر ہے ۔

 جعفر صادق: *سعد بن عبداللہ علامہ کشی اور نوبختی نے نشاندہی کردی ہے۔*اپنے علماء کی بھی نہیں مانتے۔۔ ظالم ہو۔

  ذاتی تاویلات کر کے  جید مقتدمین ثقہ ترین علماء کا  انکار کردینا درست نہیں ہے سرکار!

عقلی دلائل ⬅️ شیعہ کا انکار

نقلی دلائل⬅️ شیعہ کا انکار

عقائد ثابت کردیں ⬅️ شیعہ کی دوڑیں !

  بس رہے نام اللہ کا۔


صفحہ 2 از 2