طالب عہدہ کو عہدہ نہ دینا
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کسی ایسے آدمی کو ہرگز عہدہ و گورنری نہیں دیتے تھے جو اس کا طالب ہوتا۔ اس سلسلے میں کہا کرتے تھے: ’’جس نے اس عہدہ کا مطالبہ کیا وہ اللہ کی مدد سے محروم رہا۔‘‘ آپؓ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں اسی روش پر قائم تھے۔