Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

گورنروں کو تجارت کرنے کی ممانعت

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے گورنران و افسران کو تجارت و سوداگری سے منع کرتے تھے، خواہ وہ خریدنے والے ہوں یا فروخت کرنے والے۔

(الإدارۃ الإسلامیۃ فی عصر عمر بن الخطاب: صفحہ 213) آپؓ کے ایک افسر حارث بن کعب بن وہب کے بارے میں ایک روایت میں وارد ہے کہ ان کی مال داری بہت جلد نمایاں ہونے لگی تو آپؓ نے ان کی مال داری کا سبب انہی سے پوچھا۔ انہوں نے جواب دیا: میں کچھ سامان تجارت لایا تھا، اسی کی تجارت کی ہے، سیدنا عمرؓ نے فرمایا: سن لو! اللہ کی قسم! میں نے تمہیں تجارت کرنے کے لیے نہیں بھیجا ہے اور پھر آپؓ نے حاصل کردہ منافع ان سے لے لیا۔

(الإدارۃ الإسلامیۃ فی عصر عمر بن الخطاب: صفحہ 213)