Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

افسران کی تقرری کے وقت ان کی جائیداد کی پڑتال

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ گورنران و افسران کی تقرری سے پہلے ان کے اموال و جائیداد کی پڑتال کر لیتے تھے، تاکہ عہدہ سنبھالنے کے بعد آمدنی میں غیر معقول زیادتی پر ان کا محاسبہ کر سکیں اور اگر یہ محاسبہ کے وقت مال کی زیادتی کی وجہ بیان کرتا کہ یہ میری تجارت کی آمدنی ہے تو آپؓ اسے قبول نہ کرتے، ان سے کہتے: ’’میں نے تمہیں گورنر ذمہ دار بنا کر بھیجا ہے تاجر بنا کر نہیں بھیجا ہے۔‘‘

(الإدارۃ الإسلامیۃ فی عصر عمر بن الخطاب: صفحہ 215)