قاتلوں اور دہشت گردوں اور تخریب کاروں کا سرپرست ایران ہے -…

قاتلوں اور دہشت گردوں اور تخریب کاروں کا سرپرست ایران ہے

  مولانا محب اللہ قریشی

صفحہ 7 از 10
  • متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے اپنے روسی ہم منصب سیرگی لاروف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں پیسے اور اسلحی کے ذریعے فرقہ واریت پھیلا رہا ہے۔

الشيخ عبد الله بن زاید نے مزید کہا کہ عرب ممالک میں ایران کی مداخلت باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے مخفی نہیں کہ ایران شام اور یمن سمیت کئی دوسروں ملکوں میں دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ سے مدد کر رہا ہے۔

(روزنامه ا یکسپرس اخبار کوئٹہ، 28 فروری 2016ء)

  1. امریکہ نے لبنانی ملیشیا کے لئے ایران کی مسلسل سپورٹ پر وارننگ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حزب الله کی مالی معاونت فوری طور پر بند کی جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان ایرک شالز کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کر رہا ہے۔ نیز ہمیں حزب الله کو ایران سے ملنے والی مالی مد د کا بھی مکمل علم ہے۔

(روزنامه ایکسپرس اخبار کوئٹہ، 29جون 2016ء)*

  • حلب میں مارے جانے والے 2 افراد کی تہران میں تدفین جنگجوؤں کے خاندانوں کی امداد کریں گے۔ خامنہ ای۔

        تفصیلات کے مطابق ایران نے شام میں غیر قانونی طور پر لڑنے والے شیعہ جنگجوؤں کی کھلی سر پرستی کا اعتراف کرتے ہوئے مارے جانے والے جنگوؤں کے خاندانوں کی کفالت کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیة الله علی خامنه ای نے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑتے ہوئے مارے جانے والے ایرانی، افغانی اور پاکستانی جنگجوؤں کے خاندانوں کی بھر پور کفالت کا اعلان کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایران میں شہداء فاؤنڈیشن نامی ادارے کے سربراہ نادر نصیری نے بتایا ہے کہ راہبر انقلاب اسلامی آیة الله علی خامنه ای نے شام میں بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والی تنظیم فاطمیون کے مقتول جنگجوؤں کےخاندانوں کی بھر پور کفالت کی ہدایت کی ہے۔ ایران میں یہ اصطلاح افغان، پاکستانی جنگجوؤں اور پاسدارانِ انقلاب کے ان عناصر کے لئے استعمال کی جاتی ہے جو شام کی جنگ میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں باغیوں سے لڑتے ہیں۔

مبصرین نے خامنہ ای کے انداز بیان اور دولت اسلامیہ داعش کے طریقہ واردات کو ایک دوسرے کے مماثل قرار دیا ہے، کیونکہ دونوں ہی شام کی جنگ میں لوگوں کو اکسانے میں برابر کے شریک ہیں۔ دونوں اپنے اپنے فلسفہ جہاد کے تحت شام کی جنگ میں حصہ لینے والوں کے لئے ہجرت اور جہاد کے اجر بیان کرتے ہیں۔ اور صدر بشارالاسد کی حکومت بچانے میں سرگرم ایرانی حکام اس جنگ کو مقدس جهاد قرار دے رہے ہیں۔

یادر ہے کہ بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے والی تنظیم فاطمیون ملیشیاء کے اب تک 200 کے لگ بھگ جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا شام میں مارے جانے والے 2 پاکستانیوں اور ایرانی افسر کی تہران میں تدفین کی گئی ہے۔ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تینوں حلب میں لڑائی کےدوران مارے گئے ہیں ۔ (روزنامہ امت اخبار کراچی، 29مئی 2015ء)

  • حزب الله کے تمام مالی اخراجات ایرانی حکومت ادا کرتی ہے، اور ان کو مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح لشکر بدر اور جیش المهدی نامی عراقی تنظیم کو بھی ایرانی حکومت ہی اخراجات فراہم کرتی ہے۔ اور یہ دونوں جماعتیں ایرانی دولت کے ساتھ عراق میں سنی مسلمانوں اور سنی علمائے کرام کے قتل میں مشغول ہیں، اور ایرانی شیعہ کی حمایت سے سنی مساجد پر قبضہ بھی جما رہی ہیں۔

 (حزب اللہ کون ہے، صفحہ38)

  • حزب الله کا آخری گھناؤنا منصوبہ جو 2006ء میں پکڑا گیا وہ یہ تھا کہ حکومتِ بحرین کو پتہ چلا کہ ایرانی حکومت حزب الله کے ذریعے سے بحرین کے مختلف علاقوں میں زمینیں خرید کر شیعہ لوگوں میں تقسیم کر رہی ہیں تا کہ شیعہ آبادی میں اضافہ کیا جا سکے۔

ایران کی حمایتی تنظیموں اور جماعتوں میں بالواسطہ طریقے سے امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں۔ بلکہ سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق تہران کے قریب امام علی چھاؤنی میں حزب الله بحرین کے اراکین کو تربیت دینے کیلئے معسکر کو دوبارہ بنا دیا گیا ہے اور اس کی تشکیلِ نو کی جا رہی ہے۔

حزب الله لبنانی کے کئی لیڈروں نے اس معسکر میں ملاقاتیں کی ہیں، ان میں ایک ملاقات مکرم برکات اور بحرینی شیعہ جنگجوؤں کی ہوئی جو پہلے دمشق اور پھر بیروت میں منعقد ہوئی۔ ان ملاقاتوں میں بحرین میں شیعہ اثر و رسوخ کو بڑھانے کیلئے شیعہ تحریک کو فعال بنانے اور سیاسی عمل میں تنظیم سازی پر غور و فکر کیا گیا۔ اس ملاقات میں حسن نصر اللہ نے شیعی افرادی قوت مہیا کرنے کا عہد کیا تا کہ ایرانی شیعی پلان کو مکمل کیا جا سکے۔

اسی طرح اس میٹنگ میں اقتصادی اثر و رسوخ میں اضافے کی قرارداد بھی منظورکی گئی، تا کہ شیعہ تاجروں کو بھی سرگرم کیا جا سکے۔ یہ کام شیعہ تاجروں کی بھاری امدادی رقوم دے کر اور ان کے ساتھ کاروباری شراکت کر کے کیا جا سکے تاکہ بحرین کی اقتصادیات پر کنٹرول ہو سکے اور بعد میں بعض بنیادی ضروریاتِ زندگی کو مارکیٹ سے غائب کر کے مصنوعی قلّت کا بحران پیدا کر کے حکومت کو اپنے مزید مطالبات ماننے پر مجبور کیا جا سکے۔

اس کے ساتھ ایرانی انٹیلی جنس ادارے بحرینی شیعہ کو انتخابات میں بھرپور شرکت کیلئے ہر قسم کی امداد فراہم کریں گے تاکہ قومی اسمبلی میں شیعہ ممبران کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔ تاکہ وہ شیعہ مفادات کے مطابق قانون سازی کر سکیں اورایسے قوانین اسمبلی سے پاس کرا سکیں جو خلیجی اور عربی ممالک میں ایرانی مفادات کی حمایت اور تحفظ کا کام دے سکیں ۔ 

(حزب اللہ کون ہے، صفحہ49)

  • پہلے پہل حوثی اور اس کے بیٹے حزب الحق نامی تنظیم کے تحت کام کرتے تھے جو زیدی شیعہ کی سیاسی تنظیم ہے لیکن بعد میں حوثی اس سے الگ ہو گیا اور اس نے الشهاب المؤمن کے نام سے نئی تنظیم بنالی جو کہ شمالی یمن کے شہر صعدہ میں دہشت گردی، بغاوت اور دنگا فساد کی کاروائیوں میں مشغول ہے، بلکہ ایران ... حوثی کو مالی نظریاتی اورعسکری امداد فراہم کرتا ہے اور یہ ساری کوششیں یمن میں خمینی انقلاب کی راہ ہموار کرنے کے لئے کی جارہی ہیں۔ 
صفحہ 7 از 10