Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

روافض کا جنازہ پڑھنے اور ذبیحہ کھانے اور ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے کا حکم


سوال: شیعہ مسلمان ہیں یا کافر شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنے اور پڑھانے والے کے بارے میں علماء کرام کیا فرماتے ہیں؟ کیا شیعہ کے گھر کی پکی ہوئی چیز کھانا جائز ہے؟ کیا شیعہ کا ذبیحہ جائز ہے؟

جواب: اثناء عشری شیعہ تحریف قرآن کے قائل ہیں تین چار کے سوا باقی تمام صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کو کافر و مرتد سمجھتے ہیں سیدنا علیؓ اور ان کے بعد 11 بزرگوں کو معصوم مفترض الطاعہ اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام سے افضل سمجھتے ہیں اور یہ تمام عقائد ان کے مذہب کی معتبر اور مستند کتابوں میں موجود ہیں اور ظاہر ہے کہ جو لوگ ایسے عقائد رکھتے ہوں وہ مسلمان نہیں نہ انکا ذبیحہ حلال ہے نہ ان کا جنازہ جائز ہے اور نہ ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے اور اگر کوئی یہ کہے کہ میں ان عقائد کا قائل نہیں تو اس مذہب سے برات کا اظہار کرنا لازم ہے جس کے یہ عقائد ہیں اور ان لوگوں کی تکفیر ضروری ہے جو ایسے عقائد رکھتے ہوں جب تک وہ ایسا نہیں کرتا اس کو ان عقائد کا قائل سمجھا جائے گا اور اس کے انکار کو تقیہ پر محمول کیا جائے گا۔

(جامع الفتاویٰ: جلد، 8 صفحہ، 128)