مقامی لوگوں کو گورنر بنانا
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سیاست کا ایک خاص پہلو یہ تھا کہ آپ عموماً مقامی لوگوں ہی کو رعایا کا گورنر مقرر کرتے تھے، بشرطیکہ وہ گورنری کے لیے زیادہ مناسب اور مصلحت کے موافق رہے ہوں، جیسا کہ حضرت جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کو قوم بجیلہ کا اس وقت حاکم بنایا جب انہیں عراق روانہ کیا۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 1 صفحہ 142) اسی طرح حضرت سلمان فارسیؓ کو مدائن، حضرت نافع بن حارثؓ کو مکہ اور حضرت عثمان بن ابی العاصؓ کو طائف والوں کا گورنر مقرر کیا۔ غالباً اس طرز سیاست کے پیچھے بعض مخصوص مقاصد کا حصول تھا جنہیں دوسروں کے بالمقابل مقامی لوگ ہی پورا کر سکتے تھے۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 1 صفحہ 142)