پاکستان میں شیعہ کے دہشت گردی اور ظلم و ستم اور ٹارگٹ کلنگ…

پاکستان میں شیعہ کے دہشت گردی اور ظلم و ستم اور ٹارگٹ کلنگ کے سنسنی خیز انکشافات

  مولانا محب اللہ قریشی

صفحہ 15 از 19

 (26) اہلِ سنّت علماء اور کارکنوں کے قتل میں ملوث چار ٹارگٹ کلرز گرفتار۔ چاروں قاتل رینجرز کے ٹارگٹ آپریشن میں رضویہ اور گلبہار سے پکڑے گئے۔ نعیم حیدر نے11،اظہر نے 15 حسین نے 4 ، اور رئیس جعفری نے ایک شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ 

(سلسلہ وار الايثار اخبار:6 مارچ 2013ء)

 (27)کراچی رینجرزاور پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ سرچ آپریشن کے دوران 51 ملزمان کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے، ان ملزمان میں شیعہ کی عسکری تنظیم کالعدم سپاہِ محمد کا بدنام زمانہ دہشت گرد عباس زیدی شامل ہے۔ جس نے اپنے ساتھیوں سے مل کر اہلِ سنّت والجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی شہید سمیت سپاهِ صحابہؓ کے 21 کارکنوں اور علماء کرام کو شہید کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے بھاری نفری کے ساتھ پی آئی بی کے علاقے میں سینٹرل جیل کے قریب غوثیہ کالونی کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کیا جہاں سے شیعہ دہشت گرد نعیم علی اور عارف نظامی پکڑے گئے ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی منیر احمد شیخ اور ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ گلشن اقبال پولیس نے عباس ٹاؤن کے قریب چھاپہ مار کر شیعہ تنظیم کالعدم سپاہِ محمد کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ملزم نے دوران تفشیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سفاری پارک کے قریب اہلِ سنّت والجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی کو شہید کرنے کے علاوہ رضویہ کے علاقے میں سہیل بیگ، فیض شیریں والا اور گذشتہ سال اسکاؤٹ کالونی میں کار میں سوار 4 علماء کرام ، ہلزکالونی میں سپاہِ صحابہؓ کے کارکن صلاح الدین عباسی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر اور ایک پروفیسر کو شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

(بحواله :خلافت راشده:نومبر 2013ء:صفحہ51)

 (28) کورنگی کراسنگ پر قاری امین کو شہید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئےسپاہِ محمد کے دہشت گرد ندیم حسین زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ اسے اورنگی ٹاؤن سیکٹر سے قاری امین کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دے کر بھیجا گیا تھا۔ کو رنگی سیکٹر کی جانب سے قاری امین کی نشاندہی کی گئی۔ 

 ندیم حسین زیدی نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ اہلِ سنّت والجماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کو قتل کرنے کی ہدایات تین مراحل سے ہو کر اس تک آتی ہے۔ اسے ہدایات علی رضا دیتا ہے، جو متحدہ اور کالعدم سپاہِ محمد کا دہشت گرد ہے۔ لہٰذا ہم نے قاری امین کو ٹارگٹ کیا۔ لیکن جب فرار ہو نے لگے تو محلے والوں نے گھیر لیا اور پتھراؤ شروع کر دیا،جس پر میرے ساتھی سے موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور ہم گر گئے،محلے والوں نے مجھے گھیر لیا،جبکہ میرا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم ندیم حسین نے بتایا کہ جس علاقے میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنی ہوتی ہے تو اس علاقے میں دوسرے علاقے سے ٹارگٹ کلرز بھیجے جاتے ہیں۔ 

(بحواله :خلافت راشده: مارچ 2013ء) 

 (29) محکمہ تعلیم کوئٹہ کے بعض اسکولوں میں غیر نصابی کتب پڑھانے کا نوٹس لیا جائے۔ان غیر نصابی کتب کے ذریعے بعض فرقہ پرست عناصر طلبہ کی برین واشنگ کر کے انہیں فرقہ پرستی پر اکساتے ہیں جن کی وجہ سے صوبے میں اقوام کے درمیان بھائی چارے کی فضا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے صوبائی کنوینیئر حافظ محمد اصغر حریری صوبائی صدر سیف الدین سیفی اور دیگر اراکین نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کوئٹہ کے بعض اسکول علمدار روڈ،مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن میں واقع ہیں،ان میں بعض فرقہ پرست تنظیموں کے اشارے پر غیر نصابی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں جن کی وجہ سے معصوم طلبہ کی برین واشنگ کر کے انہیں فرقہ پرستی پر اکسانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ 

( روزنامہ ایکسپرس اخبار کوئٹہ: 6 جون 2016ء) 

 (30) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ زیارت مقدسہ کی آڑ میں غیر شرعی اور غیر اخلاقی کاموں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

 (روزنامه ایکسپریس اخبار کوئٹہ: 2 جولائی 2016 ء) 

 (31) کالعدم سپاہِ محمد کے ٹارگٹ کلر آصف زیدی کو گرفتار کر لیا گیا،اور اس نے 20 قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

 (روزنامہ امت اخبار کراچی:10 اکتوبر 2015ء ) 

 (32) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں غیر یقینی صورت حال بالخصوص جیکب آباد اور چھلگری میں پے در پے واقعات( بم دھماکوں )کے سلسلے میں بعض عناصر کی جانب سے پریس کانفرنس میں از خود یہ اقرار کیا گیا ہے کہ انسانیت سوز واقعات اور حالات کی خرابی کے درپردہ محرکات بیرونی قوتوں کی جانب سے پیدا کردہ پراکسی وار کا نتیجہ ہے۔ خطے کے حالات کے پیش نظر پارٹی کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ یہاں پر جتنے واقعات رونما ہوئے اُن میں بیرونی قوتوں کا ہاتھ تھا۔ خطے میں مذہبی عدم برداشت اور نفرتوں کو جنم دے کر عوام کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم آج بھی اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ حقانیت پر مبنی بات یہی ہے کہ حالات کی خرابی کے پیچھے بیرونی قوتوں کی خطے میں پیدا کردہ پراکسی وار ہے، جس میں ایران اور امریکہ براہِ راست ملوث ہیں ۔

 بیان میں کہا گیا کہ اب حکومت کو چاہیئے کہ وہ ہمسائیہ ملک ایران سے خطے میں اپنی پراکسی وار بند کرنے کے لئے ڈائیلاگ کرے۔

 (روزنامہ ایکسپرس اخبار کوئٹہ: 28 اکتوبر 2015ء ) 

 (33) ایران کی سرحدی حدود سے فائر کئے گئے تین مارٹر گولے پاکستانی علاقے ماشکیل میں گر کر پھٹ گئے ۔ ( روزنامہ ایکسپرس اخبار کوئٹہ: 28 دسمبر 2015 ء)

صفحہ 15 از 19