Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

معارج النبوۃ مصنفہ ملا معین کاشفی

  محقق اسلام حضرت مولانا علی صاحب

معارج النبوۃ مصنفہ ملا معین کاشفی

 "معارج النبوة" ایسی کتاب ہے جسے بعض سطحی لوگ اہلِ سنت کی کتاب کہتے اور سمجھتے ہیں۔اور اس میں موجودہ تحریر بطور حوالہ پیش کی جاتی ہیں۔اور اس پر حاشیہ آرائی کرتے ہوئے شور مچایا جاتا ہے کہ دیکھو اہلِ سنت کی معتبر کتاب میں فلاں فلاں شیعہ عقیدہ اور عمل ثابت ہے۔ حالانکہ معاملہ اس کے برعکس ہے ماتم اور صحابہ میں نجفی شیعی نے اس کتاب کا اقتباس پیش کیا اور پھر اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 

"وقت مصیبت سیدنا عمرؓ کا سر میں خاک ڈالنا"

 اہلِ سنت کی معتبر کتاب معارج النبوة رکن چہارم باب پنجم میں ہے نفل است کے حفصہ خاتون درمیان امہات المومنین بہ تند خوئی شہرتی داشت واحیانا بایں جہتہ خاطرآں حضرت طول مشید چنانکہ مہمش بجائے سید کہ حضرت خواست کے اور طلاق دبد۔ درروایتی آنست کے ھدقش واد چوں امیر المومنین عمرایں معنی معلوم کردہ خاک برسر ریخت و وفغاں برآورد کے بعد ازیں مراچہ آبرو بماند کے فرزند من ارصالہ آں حضرت بیروں آر (ماتم اور صحابہ صفحہ نمبر86)

 ترجمہ

 سیدہ بی بی حفصہؓ اپنی تند مزاجی کی وجہ سے ازواج نبیرﷺ میں خاصی شہرت رکھتی تھیں۔ اور اس سے حضورﷺ کو صدمہ ہوتا تھا۔ جناب نے اسے طلاق دینے کا ارادہ کیا اور دوسری روایت میں ہے دے دی۔ جب سیدنا عمرؓ کو معلوم ہوا تو روئے اور سر میں خاک بھی ڈالی"

 جواب

 کتاب المعارج النبوة میں ہر طرح کی روایت اکٹھی کر دی گئی ہیں. اس میں صحت و عدم صحت کا کوئی معیار نہیں رکھا گیا. اسی لیے اس کے بارے میں امام اہلِ سنت اعلیٰ حضرت الشاہ احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمہ اللہ نے احکام شریعت حصہ دوم صفحہ86 میں ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ اس کتاب میں رطب و یابس سب اکٹھے کر دیے گئے ہیں۔ یعنی مصنف کی اس روش نے کتاب کو قابلِ حجت نہ رہنے دیا۔ در خود مصنف بھی مشکوک ہو گیا۔ اس کے علاوہ شیعہ برادری کے شیخ آقا بزرگ کو طہرانی کا کہنا ہے کہ یہ شخص (صاحب المعارج النبوة ملا کاشانی) شیعہ معلوم ہوتا ہے۔ اور یہ بھی لکھا ہے کہ اس نے بطور تقیہ اپنے آپ کو سنی ظاہر کیا ہے۔ الذریعہ جلد 21 صفحہ 184. ان حوالہ جات سے ظاہر ہوا کہ معارج النبوة اہلِ سنت کی معتبر کتاب نہیں ہے جیسے اعلیٰ حضرت بریلوی رحمہ اللّٰہ نے لکھا ہے لہٰذا اس کتاب کے مندرجات سے مسلک شیعہ کی تائید پیش کرنا بھی دھوکہ اور فریب ہے۔

 فاعتبروایا اولی الابصار