گورنروں کے لیے خیر خواہی
علی محمد الصلابیسیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا: اے امیر المؤمنین! اللہ کے بارے میں کسی ملامت گر کی ملامت کی پروا نہ کرنا بہتر ہے یا اپنی ذات محفوظ رکھنا؟ آپؓ نے فرمایا: جو شخص مومنوں کے کسی معاملہ کا ذمہ دار بنے اسے چاہیے کہ اللہ کے حقوق کے بارے میں کسی ملامت گر کی ملامت کی پروا نہ کرے اور جو اس کی طاقت نہ رکھے وہ اپنی ذات پر اکتفا کرے اور اپنے امراء و حکام کی خیر خواہی کرے۔
(الخراج: أبو یوسف: صفحہ 15، الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 57)