Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

والیان ریاست تک سچی خبریں پہنچانا

  علی محمد الصلابی

رعایا کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے حکام و گورنران کے پاس صحیح اور سچی خبریں پہنچائیں، خواہ اس کا تعلق عوامی امور سے ہو یا ملک دشمنوں سے ہو، یا والی ریاست کے ماتحت افسران و عہدیداران سے ہو۔ نیز ایسی خبریں پہنچانے میں جتنی جلدی ہو سکے کرنی چاہیے۔ خاص طور سے اگر واقعہ کا تعلق جنگی حالات اور ملک دشمنوں سے ہو یا ماتحت افسران کی خیانت اور اس جیسے دیگر ایسے معاملات سے ہو، جس کی ذمہ داری کا براہ راست تعلق حاکم وقت سے ہوتا ہے۔ ایسا اس لیے ضروری ہے کہ اسی میں امت مسلمہ کی مصلحت پوشیدہ ہے۔

(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 57)