گورنر کے مؤقف کی تائید کرنا
علی محمد الصلابیاگر گورنر کا مؤقف رعایا کے مفاد میں ہو اور خلیفہ کی طرف سے اس کو اولین تائید حاصل ہو تو گورنر کو تقویت دینا اور اس کی تائید کرنا ضروری ہے، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اس پہلو پر کافی زور دیتے تھے، آپؓ اس بات پر خاص توجہ دیتے تھے کہ رعایا اپنے گورنروں کو محترم سمجھے اور انہیں عزت بخشے، اس مقصد برآری کے لیے آپؓ مختلف اسباب و وسائل استعمال کرتے تھے، جب کہ گورنران کے ساتھ معاملات میں آپؓ سخت گیری کا مظاہرہ کرتے تھے، لیکن اگر آپؓ کو معلوم ہو جاتا کہ کسی رعایا کی طرف سے گورنر پر زیادتی ہوئی ہے یا زیادتی کا شائبہ ہے تو ظالم و گستاخ کا سختی سے مواخذہ کرتے اور اس کا مقصد یہ ہوتا تھا کہ لوگوں کے دلوں میں گورنر کا رعب اور اس کی عظمت باقی رہے اور اس کے ذریعہ عوام و خواص کی بے اعتدالیوں کو لگام دی جا سکے۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 1 صفحہ 152)