Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

امیر کو اجتہاد کا مکمل اختیار ہے

  علی محمد الصلابی

امیر و گورنر کو یہ حق حاصل ہے کہ اجتہادی مسائل و معاملات میں اجتہاد کرے۔ خاص طور سے اگر ایسے مسائل ہوں جن کے بارے میں شریعت کا کوئی خاص حکم نہ ہو اور اس کی شرعی حد بندی نہ کی گئی ہو یا دیگر ایسے معاملات ہوں کہ جن میں خلیفہ کی طرف سے تصرف کا دائرہ محدود نہ ہو۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے گورنران میں سے ایک گورنر نے فتح شام کے موقع پر پا پیادہ اور سوار مجاہدین کے حصوں کی تقسیم میں اجتہاد کیا اور آپؓ نے اس کی موافقت کی، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ جو ایک گورنر تھے انہوں نے تقریباً سو 100 سے زیادہ اجتہادی مسائل میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی مخالفت کی ہے۔

(اعلام الموقعین: جلد 2 صفحہ 218)